سوشیل میڈیا

فیس بک پر ریلز بنانے والوں کیلئے اہم خبر

فیس بک نے اپنے تخلیق کار صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جو انہیں مختلف ریلز کی کارکردگی کا ایک دوسرے کے خلاف موازنہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔

واشنگٹن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ریلز بنانے والوں کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے، جس میں فالوورز کے دیکھنے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ہندو بھگوانوں کے خلاف پوسٹ، مقدمہ درج
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے اپنے تخلیق کار صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جو انہیں مختلف ریلز کی کارکردگی کا ایک دوسرے کے خلاف موازنہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ نیا فیچر ریلز اے / بی ٹیسٹنگ ٹول کے نام سے جانا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹول تخلیق کاروں کو مختلف کیپشنز اور تھمب نیل امیجز کے ساتھ تجربہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا تاکہ وہ جان سکیں کہ ان کے ویورز کس کام یا کونٹینٹ کو زیادہ پسند کرتے ہیں یا کس طریقے سے زیادہ انگیجمنٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت ریلز میں تخیلق کار ٹیسٹ کے لیے ایک ویڈیو میں چار مختلف تھمب نیلز اور کیپشنز رکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ ریلز کے مختلف ورژنز تخلیق کار کے مختلف فالوورز کو 30 منٹ تک دیکھ سکیں گے۔

 ٹیسٹ کے دورانیے جس ورژن کو زیادہ ویوز ملیں گے وہ کامیاب قرار دیا جائے گا، یہ فیچر فی الحال موبائل صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے ٹولز بھی متعارف کرائے جائیں گے تاکہ کیپشن اور تھمب نیلز بنائے جاسکیں۔

a3w
a3w