ایشیاء
نیپال کے سابق وزیرِاعظم کے پی شرما اولی گرفتار
نیپال میں پولیس نے ہفتہ کی صبح کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (سی پی این-یو ایم ایل) کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کے ساتھ سابق وزیرِ داخلہ رمیش لیکھک کو ان کی رہائش گاہوں سے گرفتار کر لیا۔
کٹھمنڈو: نیپال میں پولیس نے ہفتہ کی صبح کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (سی پی این-یو ایم ایل) کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کے ساتھ سابق وزیرِ داخلہ رمیش لیکھک کو ان کی رہائش گاہوں سے گرفتار کر لیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ برس 8 اور 9 ستمبر کو ہونے والے "جین-زی” احتجاج کے دوران مبینہ تشدد کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ ان مظاہروں کے دوران 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
پولیس کی ایک ٹیم نے ہفتہ کی صبح یہ کارروائی کی اور انہیں سکیورٹی حصار میں لے کر کٹھمنڈو منتقل کر دیا گیا۔
رمیش لیکھک، جو اولی حکومت میں وزیرِ داخلہ رہ چکے ہیں، کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔