دہلی

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ چل بسے

ذرائع نے بتایا کہ سینئر کانگریس رہنما نے جمعرات کی شام اسپتال میں آخری سانس لی۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی ایمس دہلی پہنچے تھے۔

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں جمعرات کو انتقال کر گئے۔ سینئر کانگریس رہنما کو جمعرات کی شام طبیعت بگڑنے کے بعد دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ان کی حالت تشویشناک تھی۔ منموہن سنگھ نے اس سال کے آغاز میں راجیہ سبھا سے ریٹائرمنٹ لی تھی، جس کے ساتھ ہی ان کا 33 سالہ پارلیمانی سفر اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ خبریں
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
جمہوریت کیلئے منموہن سنگھ کی خدمات قابل قدر۔ راجیہ سبھا ارکان کی وداعی تقریب
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں

ذرائع نے بتایا کہ سینئر کانگریس رہنما نے جمعرات کی شام اسپتال میں آخری سانس لی۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی ایمس دہلی پہنچے تھے۔

رابرٹ وڈرا نے ایکس پر لکھا "مجھے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ جی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا ہے۔ میری دلی تعزیت ان کے خاندان اور عزیز و اقارب کے لیے۔ قوم کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آپ نے جو معاشی انقلاب اور ترقیاتی تبدیلیاں ملک میں لائیں، وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔”