ایشیاء

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا ہاسپٹل میں داخل

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 21 اگست کو محترمہ ضیا 45 دن کے علاج کے بعد ہسپتال سے گھر واپس آئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 جون کو ماہر سرجنز کی ٹیم نے ان کے سینے میں پیس میکر نصب کیا۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی صدر خالدہ ضیا کو جمعرات کی صبح ڈھاکہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس سے ملی۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
دھونی گراونڈ میں بہت گالی گلوچ کرتے تھے: ایشانت
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

میڈیکل بورڈ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈھاکہ ٹریبیون نے رپورٹ کیا کہ میڈم (خالدہ) کو ایور کیئر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے ڈاکٹر، پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے کئی جسمانی معائنے کا حکم دیا۔

بی این پی میڈیا سیل کے سیرول کبیر خان نے بتایا کہ محترمہ ضیاء اپنے گلشن گھر سے تقریباً 1.40 بجے ہسپتال پہنچیں۔ رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 21 اگست کو محترمہ ضیا 45 دن کے علاج کے بعد ہسپتال سے گھر واپس آئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 جون کو ماہر سرجنز کی ٹیم نے ان کے سینے میں پیس میکر نصب کیا۔

قابل ذکر ہے کہ محترمہ ضیا طویل عرصے سے لیور سروسس، آرتھرائٹس، ذیابیطس، گردے، پھیپھڑوں، دل اور آنکھوں کے مسائل میں مبتلا ہیں۔