تلنگانہ

تلنگانہ کے سابق نائب وزیراعلی راجیا گھر پرنظربند

تاہم وہ اپنے دورہ کیلئے مصررہے جس پرپولیس نے ان کو گھر پرنظربند کیاجارہا ہے۔ان کو گھر پرنظربند کرنے پر بی آرایس کے قائدین اور کارکنوں میں برہمی پائی گئی جنہوں نے اس نظربندی کو نامناسب قراردیتے ہوئے احتجاج کیا۔

حیدرآباد: بی آرایس لیڈروتلنگانہ کے پہلے سابق نائب وزیراعلی ٹی راجیا کوپولیس نے گھر پرنظربند کردیا ہے۔اسٹیشن گھن پورحلقہ میں سابق نائب وزیراعلی و کانگریس کے رکن اسمبلی کڈیم سری ہری پرانہوں نے شدید تنقید کی تھی اوران کے خلاف مبینہ طورپر نامناسب ریمارکس کئے تھے۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

کڈیم سری ہری نے بی آرایس سے انحراف کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ ان کی بیٹی کڈیم کاویہ کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔

راجیا کی جانب سے کڈیم سری ہری کے خلاف کی گئی تنقید سے تناو کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ آج جب راجیا جنگاوں ضلع کے رگھوناتھ پلی منڈل کے دورہ کیلئے روانہ ہوئے تو پولیس نے ان کو جانے کی اجازت یہ کہہ کرنہیں دی کہ ان کے بیان کے بعد صورتحال کشیدہ ہے،اسی لئے ان کا دورہ نامناسب ہوگا

تاہم وہ اپنے دورہ کیلئے مصررہے جس پرپولیس نے ان کو گھر پرنظربند کیاجارہا ہے۔ان کو گھر پرنظربند کرنے پر بی آرایس کے قائدین اور کارکنوں میں برہمی پائی گئی جنہوں نے اس نظربندی کو نامناسب قراردیتے ہوئے احتجاج کیا۔

راجیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کڈیم سری ہری پرریمارکس کرتے ہوئے کہا تھاکہ بی آرایس کے ٹکٹ پر اسمبلی کے لئے منتخب کڈیم سری ہری میں ذرابرابربھی شرم ہے تو وہ فوری طورپر اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کڈیم سری ہری نے اپنی بیٹی کے لئے پارٹی بدل کر 200 کروڑ روپے میں ایم ایل اے کا عہدہ فروخت کر دیا۔راجیا نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اسپیکر گڈم پرساد کمار سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کڈیم سری ہری کواسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے کر ان کے خلاف کارروائی کریں۔