تلنگانہ

بی جے پی کی پالیسی تلنگانہ میں بلدی انتخابات میں تاخیر کی اصل وجہ: جیون ریڈی

انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کے معاملہ کو نویں شیڈیول میں شامل کرتے ہوئے اسے قانونی حیثیت دینا مرکز کی ذمہ داری ہے لیکن مرکز اپنی اس آئینی ذمہ داری سے پہلوتہی کر رہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر و سینئرکانگریس لیڈر جیون ریڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاست میں مقامی بلدیات کے اداروں کے انتخابات میں تاخیر کی بنیادی وجہ بی جے پی کا رویہ ہے۔

متعلقہ خبریں
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
تلنگانہ میں مجالس مقامی کے انتخابات کی تیاریاں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد

انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کے معاملہ کو نویں شیڈیول میں شامل کرتے ہوئے اسے قانونی حیثیت دینا مرکز کی ذمہ داری ہے لیکن مرکز اپنی اس آئینی ذمہ داری سے پہلوتہی کر رہا ہے۔


جیون ریڈی نے واضح کیا کہ سماجی طور پر پسماندہ طبقات میں ہندووں کے ساتھ ساتھ مسلمان بھی شامل ہیں، جنہیں بی سی کے زمرہ میں 10 فیصد ریزرویشن دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے آرڈیننس کو گورنر آئینی جانچ پڑتال کے نام پر تاخیر کررہے ہیں، جو افسوسناک ہے۔


انہوں نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داریوں کو فراموش کر کے ریاستی حکومت پر تنقید کر رہی ہے، جو سراسر غلط اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔