ایشیاءمہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

ممبئی کی فرزانہ بیگم کا بیٹوں کے بغیر پاکستان چھوڑنے سے انکار

ممبئی سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی شہری فرزانہ بیگم نے جو فی الحال پاکستان میں اپنے بچوں کی کسٹڈی کے لئے لڑرہی ہے‘ یہ کہتے ہوئے اپنے وطن(ہندوستان) لوٹنے سے انکار کردیا ہے کہ اس کے بیٹوں کی زندگی خطرہ میں ہے۔

اسلام آباد: ممبئی سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی شہری فرزانہ بیگم نے جو فی الحال پاکستان میں اپنے بچوں کی کسٹڈی کے لئے لڑرہی ہے‘ یہ کہتے ہوئے اپنے وطن(ہندوستان) لوٹنے سے انکار کردیا ہے کہ اس کے بیٹوں کی زندگی خطرہ میں ہے۔

ابوظبی میں 2015 میں فرزانہ بیگم کی شادی پاکستانی شہری مرزا مبین الٰہی سے ہوئی تھی۔ بعدازاں یہ جوڑا 2018 میں پاکستان چلاآیا اور اسے 7 سال اور 6 سال کے 2 بیٹے ہیں۔ فرزانہ کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اس نے بیٹوں کی کسٹڈی اور ان کے نام پر موجود جائیداد کے لئے اپنے شوہر کو مبینہ طورپر ٹارچر کیا۔

فروزانہ اپنے شوہر کے اس دعویٰ کو جھٹلاتی ہے کہ اس نے اسے طلاق دے دی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر طلاق دی ہے تو سرٹیفکیٹ کہاں ہے۔ جائیداد کے ایک تنازعہ میں پاکستان میں میری اور میرے بچوں کی زندگیاں خطرہ میں ہیں۔ میں رحمن گارڈنس لاہور میں اپنے مکان تک محدود ہوں اور میرے بچے بھوکے ہیں۔

فرزانہ نے حکومت ِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کیس حل ہونے تک اسے پروٹیکشن دیا جائے۔ اس نے بیٹوں کے بغیر ہندوستان واپس جانے سے انکار کردیا۔ اس نے کہا کہ لاہور میں میرے بیٹوں کے نام پر کچھ پراپرٹیز ہیں۔ ہم تینوں کے پاسپورٹ میرے شوہر کے قبضہ میں ہیں۔ فرزانہ‘ مبین اِلٰہی کی دوسری بیوی ہے۔

مبین الٰہی کی پہلے سے ایک پاکستانی بیوی اور بچے ہیں۔ (اُردو پوائنٹ کے بموجب مبین اِلٰہی‘ فرزانہ کا دوسرا شوہر اور فرزانہ‘ مبین الٰہی کی چوتھی بیوی ہے)۔

فرزانہ کا الزام ہے کہ مبین الٰہی کو پاکستانی بیوی اور اس کے بچے اسے دھمکارہے ہیں کہ وہ ہندوستان واپس چلی جائے تاکہ جائیداد ان کے ہاتھ آجائے جو اس کے بیٹوں کی ہے۔

فرزانہ کے وکیل محسن عباس کا کہنا ہے کہ مبین الٰہی جھوٹی افواہ پھیلارہا ہے کہ فرزانہ کا ویزا ختم ہوگیاہے حالانکہ اس کا پاسپورٹ اس کے قبضہ میں ہے۔ اس کیس کا ہر طرف چرچہ ہے۔ فرزانہ کو ویزا اسٹیٹس کے بارے میں ٹھیک سے معلوم نہیں۔ وہ بیٹوں کے بغیر پاکستان سے جانے کو تیار نہیں۔

فرزانہ کھل کر اپنا موقف بیان کررہی ہے جبکہ مبین الٰہی خاموش ہے۔ فرزانہ نے شوہر کو ٹارچر کرنے کے الزام کی تردید کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ شوہر ٹال مٹول کررہا ہے تاکہ اس کا ویزا ختم ہوجائے اور وہ پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہوجائے۔ اس نے زور دے کر کہا کہ میں میرے بیٹوں کے بغیر یہاں سے نہیں جاؤں گی۔

a3w
a3w