آندھراپردیش
متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر ٹی وسنت کمار چل بسے
وسنت کمار نے روشیا کی کابینہ میں وزیر دیہی ترقی کے طورپر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ان کی لاش کو عوامی دیدار کے لئے ان کے آبائی ٹاون پونڈلا میں رکھاگیا ہے۔
حیدرآباد: متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیرو کانگریس کے سینئر لیڈروٹی وسنت کمار چل بسے۔انہوں نے اے پی کے ویزاگ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں اتوار کی صبح آخری سانس لی جہاں وہ زیرعلاج تھے۔سابق وزیرکا تعلق مغربی گوداوری ضلع کے پونڈلاٹاون سے تھاجو حلقہ اُوتنگور سے دو مرتبہ ریاستی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے۔
سال 2009میں وہ متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی کابینہ میں شامل کئے گئے تھے۔انہوں نے بعد ازاں روشیا کی کابینہ میں وزیر دیہی ترقی کے طورپر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ان کی لاش کو عوامی دیدار کے لئے ان کے آبائی ٹاون پونڈلا میں رکھاگیا ہے۔