حیدرآباد

جوبلی ہلز میں بے قابو کار کی ڈیوائیڈر کو ٹکر

پولیس، گاڑی کی نمبرپلیٹ کے ذریعہ اس کے مالک کا پتہ چلارہی ہے۔اس کار میں بتایاجاتا ہے کہ حالت نشہ میں نوجوان سوار تھے۔اس حادثہ کے نتیجہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو نقصان پہنچا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے قریب بے قابو کار نے ہلچل مچادی۔کارچلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں کار، ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔اتوار کی صبح پیش آئے اس حادثہ کے ساتھ ہی کار میں سوار افراد کار کو چھوڑکرفرار ہونے میں کامیاب رہے۔

طلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے کار کو ضبط کرلیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس، گاڑی کی نمبرپلیٹ کے ذریعہ اس کے مالک کا پتہ چلارہی ہے۔اس کار میں بتایاجاتا ہے کہ حالت نشہ میں نوجوان سوار تھے۔اس حادثہ کے نتیجہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو نقصان پہنچا۔