مشرق وسطیٰ

دبئی میں بھارت مارٹ کا وزیر اعظم مودی اور شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ہاتھوں سنگ بنیاد

دونوں رہنماؤں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت مارٹ جیبل علی بندرگاہ کے اسٹریٹجک مقام اور لاجسٹک طاقتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان-یو اے ای دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دے گا۔

دبئی: وزیر اعظم نریندر مودی اور دبئی کے نائب صدر، وزیر اعظم اور حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے چہارشنبہ کے روز جیبل علی، دبئی میں فری ٹریڈ زون میں ڈی پی ورلڈ کے ذریعے تعمیر کیے جانے والے بھارت مارٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ مودی یہاں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ادیان اتسو کا افتتاح کیا
زعفرانی جماعت میں نریندرمودی کی پوجا: پی چدمبرم

دونوں رہنماؤں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت مارٹ جیبل علی بندرگاہ کے اسٹریٹجک مقام اور لاجسٹک طاقتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان-یو اے ای دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دے گا۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت مارٹ میں خلیج، مغربی ایشیا، افریقہ اور یوریشیا میں بین الاقوامی خریداروں تک پہنچنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرکے ہندوستان کے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے شعبوں کی برآمدات کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کرنے کی صلاحیت ہے۔

a3w
a3w