جرائم و حادثات

برازیل میں ڈے کیئر سینٹر میں مارے گئے  چار بچوں کو سپرد خاک کیا گیا

ساؤ پالو: جنوبی برازیل میں ڈے کیئر سنٹر پر حملے میں مارے جانے والے چار بچوں کو جمعرات کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

ساؤ پالو: جنوبی برازیل میں ڈے کیئر سنٹر پر حملے میں مارے جانے والے چار بچوں کو جمعرات کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
برازیل میں آنجہانی فٹبالر پیلے کا عظیم الشان مقبرہ تیار

متاثرین کے لواحقین نے میڈیا سے کنارا کرلیا اور برازیل کے شہر بلومیناؤ میں ایک چھوٹا نجی آخری رسومات کا انتخاب کیا۔

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک ’درندگی‘ قرار دیا۔ یہ سانحہ سانتا کیٹرینا ریاست کے بلومیناؤ میں کیٹنہو ڈو بومپ پاسٹر ڈے کیئر میں ہوا تھا۔

یہاں 4-7 سال کی عمر کے تین معصوم بچوں اور ایک بچی کو ڈے کیئر سنٹر میں گھس کر ایک شخص نے کلہاڑی سے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

مقامی حکام نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والے چار دیگر بچوں کو جمعرات کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی لیکن ان کا نفسیاتی علاج جاری ہے۔

سانتا کیٹرینا کے مختلف حصوں کے اسکولوں نے اس خوفناک حملے کے بعد جمعرات کو کلاسیں معطل کر دیں۔ حملہ آور کی شناخت 25 سالہ ڈیلیوری مین لوئیز ڈی لیما کے نام سے ہوئی ہے اور اس نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی