شمالی بھارت
چار بدمعاش اسلحہ سمیت گرفتار
پولیس نے منصوبہ بند طریقے سے جرائم پیشہ افراد کو گھیرے میں لے کر ان میں سے چار کو موقع پر ہی پکڑ لیا جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
مورینا: مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع کی پولیس نے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرنے والے چار مجرموں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے غیر قانونی ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیر سوربھ نے یہاں بتایا کہ کل اسٹیشن روڈ پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی تھی کہ گاؤں مڑیاکھیڑا کے قریب سرسوں کے کھیت میں کچھ مسلح مجرموں کو دیکھا گیا ہے۔
پولیس نے منصوبہ بند طریقے سے جرائم پیشہ افراد کو گھیرے میں لے کر ان میں سے چار کو موقع پر ہی پکڑ لیا جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک درجن غیر قانونی اسلحہ اور بھاری مقدار میں زندہ کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔