بھارت

ملیکارجن کھرگے کانگریس کے نئے صدر منتخب

پارٹی لیڈر مدھوسودن مستری نے یہاں جاری ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔ اس الیکشن میں کل 9385 ووٹ ڈالے گئے۔ کھرگے کو 7897 ووٹ اور مسٹر تھرور کو 1072 ووٹ ملے جبکہ 416 ووٹوں کو غلط قرار دیا گیا۔

نئی دہلی: ملیکارجن کھرگے کو کانگریس کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ براہ راست مقابلے انہوں نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور ترواننتا پورم، کیرالہ سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کو بڑے فرق سے شکست دی۔ چوبیس سالوں میں پہلی بار گاندھی خاندان سے باہر کا کوئی لیڈر صدر کے عہدے پر پہنچا ہے۔

پارٹی لیڈر مدھوسودن مستری نے یہاں جاری ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔ اس الیکشن میں کل 9385 ووٹ ڈالے گئے۔ کھرگے کو 7897 ووٹ اور مسٹر تھرور کو 1072 ووٹ ملے جبکہ 416 ووٹوں کو غلط قرار دیا گیا۔

اس بار گاندھی خاندان کا کوئی فرد صدر کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں تھا۔ اس سے پہلے مسٹر سیتارام کیسری ایسے صدر تھے جو گاندھی خاندان سے نہیں تھے۔