مہاراشٹرا

ممبئی۔ ناگپور ایکسپریس وے پر 2 حادثے، 15 افراد ہلاک

ممبئی۔ ناگپور سمردھی اکسپریس وے پر اتوار کے دن 2 علیحدہ سڑک حادثات میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور دیگر 23 زخمی ہوگئے۔

چھترپتی سمبھا جی نگر: ممبئی۔ ناگپور سمردھی اکسپریس وے پر اتوار کے دن 2 علیحدہ سڑک حادثات میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور دیگر 23 زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون
راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی
”مجرا کرنے گئے تھے:“ ملاقات پر سنجے راؤت کا طنز
شنڈے گروپ کے بعض ارکان کا اُدھو ٹھاکرے سے ربط

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہلوکین کے ورثاء کو فی کس 2 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا، جب کہ چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے نے مہلوکین کے ورثاء کو فی کس 5 لاکھ روپئے معاوضہ دینے اور تمام زخمیوں کا مفت علاج کرانے کا اعلان کیا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ پہلا حادثہ کل رات 1:15 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک مِنی بس بلڈھانہ سے براہ چھتر پتی سمبھا جی نگر (اورنگ آباد) ناسک جارہی تھی۔ وہ کچھ دیر کے لیے ہائی وے کے کنارے رکی ہوئی تھی کہ اچانک ایک ٹرک نے پیچھے سے اسے ٹکر دے دی۔ کم از کم 12 مسافرین ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوگئے۔ مِنی بس میں سوار افراد بلڈھانہ کی مشہور درگاہ سیلانی بابا کی زیارت کے بعد اندرا نگر ناسک واپس ہورہے تھے۔

زخمیوں کو چھتر پتی سمبھاجی نگر کے دوا خانوں میں شریک کرایا گیا۔ بعض زخمیوں کو ناسک اور چند شدید زخمیوں کو پونے بھیجا گیا۔ مہلوکین میں 2 کمسن بچے اور 8 عورتیں شامل ہیں۔ حادثہ ممبئی۔ ناگپور سمردھی اکسپریس وے پر جمبر گاؤں ٹول بوتھ سے تھوڑی دور پیش آیا۔ یہ اکسپریس وے حادثات کے لیے بدنام ہے۔ دوسرے حادثہ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ارکانِ خاندان کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

کار میں سوار تین افراد نے برسرموقع دم توڑ دیا۔ چھتر پتی سمبھا جی نگر کے مجلسی رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے بتایا کہ مہلوکین پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری سید معین کے ارکانِ خاندان تھے۔ بعض اطلاعات کے بموجب مِنی بس کو ہائی پٹرول یا لوکل آر ٹی او نے روکا تھا۔ پیچھے سے ایک ٹرک نے اسے ٹکر دے دی۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ اس پہلو کی تحقیقات کریں گے۔ شیو سینا یو بی ٹی قائد اپوزیشن امبا داس دانوے اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے سمردھی اکسپریس وے پر آئے دن کے ہلاکت خیز حادثات پر ریاستی حکومت کو نشانہئ تنقید بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس کے لیے ذمہ دار ہے۔

یہ حادثہ نہیں قتل ہے۔ دانوے نے مقامِ حادثہ کا دورہ کیا اور دوا خانوں میں زخمیوں کی عیادت کی۔ انھوں نے کہا کہ سمردھی اکسپریس وے کا عجلت میں افتتاح کیا گیا۔ اس پر سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں۔ متعلقہ وزیر کو اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے اور اسے فوری برطرف کردینا چاہیے۔ حادثہ پر کانگریس، این سی پی، مجلس اور دیگر جماعتوں نے سخت تنقید کی۔

a3w
a3w