مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں اسرائیل کی کارروائی کے دوران چار ہلاک

فلسطینی مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی رات بھر کی کارروائی کے دوران مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

غزہ: فلسطینی مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی رات بھر کی کارروائی کے دوران مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر

یہ اطلاع فلسطینی وزارت صحت نے دی۔

فلسطینی وزارت صحت نے بعد میں رات کو بتایا کہ اسرائیلی کارروائی کے دوران دو افراد ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوئے۔

وزارت نے پیر کی صبح کہا ’’تین فلسطینی جنین شہر میں، ایک رملا شہر میں ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔‘‘ اس کے خلاف رملا میں رات بھر مظاہرے کیے گئے۔

آئی ڈی ایف نے کہا کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے جنین میں مقامی عسکریت پسند اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کئے گئے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔

ہیڈ کوارٹر میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے کا ایک گودام بھی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی آپریشن کے آغاز سے قبل جنین پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک اور ایک مقامی باشندہ زخمی ہوگیا۔