جرائم و حادثات

تلنگانہ میں کار اور ٹرک کی ٹکر میں چار افراد ہلاک

تلنگانہ کے ہنماکونڈہ ضلع کےپنچکلپیٹ، ایلکاتھرتھی منڈل میں جمعہ کی علی الصبح ایک کار اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر میں چار لوگوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

ہنم کونڈہ: تلنگانہ کے ہنماکونڈہ ضلع کےپنچکلپیٹ، ایلکاتھرتھی منڈل میں جمعہ کی علی الصبح ایک کار اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر میں چار لوگوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار میں سوار لوگ اٹورو نگرم سے ویمولواڈا یاترا پر جارہے تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت کنتھیا (72)، میمتھینا شنکر (60)، میمتھینا بھرت (29) اور میمتھینا میمدانہ (16) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔