تلنگانہ

تلنگانہ میں سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس اڈیشہ سے حیدرآباد جارہی تھی۔

سوریہ پیٹ: تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع کے ایلا پورم کے مقام پر سوریہ پیٹ کھمم قومی شاہراہ پر جمعہ کی علی الصبح ایک پرائیویٹ ٹریول بس کے ایک کھڑی لاری سے ٹکرانے سے دو خواتین سمیت چار افراد کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کوچار ماہی مفت فاونڈیشن کورس کی تاریخ میں توسیع
تلنگانہ حکومت کا اقلیتی خواتین کیلئے اہم قدم: "اندرا ماں مہیلا شکتی” اسکیم کے تحت سلائی مشینوں کی فراہمی
سائنس فیئر کی افتتاحی تقریب سے مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر کا خطاب
رقت انگیز دعا کے ساتھ تبلیغی جماعت کا دینی اجتماع اختتام پذیر
تلنگانہ میں ڈرون یونیورسٹی قائم کرنے فلکسٹی گروپ کا اعلان

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس اڈیشہ سے حیدرآباد جارہی تھی۔

تبھی ایک بس کھڑی لاری سے ٹکرا گئی۔ اس میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مرنے والے مزدور اڈیشہ کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی علاقے کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اس واقعہ کے سلسلے میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔