حیدرآباد

مصنوعی ذہانت، ہیلت ٹورازم ہب کے ساتھ چوتھا نیا شہر تعمیر کیا جائے گا: چیف منسٹر

ریونت ریڈی نے کاکہ اس مجوزہ شہر کو میٹروریل سے بھی جوڑا جائے گا۔ نئے شہر میں میڈیکل ٹریٹمنٹ ہب، اسکلس ڈیولپمنٹ، انٹر نیشنل کرکٹ ٹورنمنٹس، گولف کلب، اور روزگار کے مقامات بھی رہیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ حیدرآباد، سکندرآباد اور سائبر آباد کے بعد حیدرآباد کے مضافاتی مقام مچرلہ پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ہیلت ٹور ازم ہب، اسپورٹس اور دیگر منصوعات کے ساتھ بڑے پیمانے پر چوتھا شہر تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت والا بے بی روبوٹ (ویڈیو)
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع

قانون ساز اسمبلی میں تصرف بل کے اظہار خیال کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ چوتھا شہر، مستقبل کا شہر ہوگا۔ حیدرآباد، سکندرآباد اور سائبر آباد شہر کے بعد ہم مچرلہ کے مقام پر چوتھا شہر تعمیر کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور سکندرآباد جڑواں شہروں سے جانے جاتے ہیں، گچی باؤلی میں واقع آئی ٹ ی ہب سائبر آباد کے نام سے جاتا ہے۔

مجوزہ چوتھے شہر کو ملک کے موثر سرمایہ کاری کے مقام کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔ اس مجوزہ شہر کو میٹروریل سے بھی جوڑا جائے گا۔ نئے شہر میں میڈیکل ٹریٹمنٹ ہب، اسکلس ڈیولپمنٹ، انٹر نیشنل کرکٹ ٹورنمنٹس، گولف کلب، اور روزگار کے مقامات بھی رہیں گے۔

مجوزہ نئے شہر کے منصوبوں میں ایک ہزار ایکڑ پر ہیلت ٹورازم کو فروغ دیا جائے گا جس کے تحت ہاسپٹلس رہیں گے جن میں علاج معالجہ کیلئے انہتائی عصری آلات وسہولتیں دستیاب رہیں گی۔ مزید براں 200ایکڑ اراضی پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) ہب اور اسپورٹس ہب قائم کیا جائے گا۔

ریڈی نے کہا کہ منصوبوں کے مطابق عالمی معیار کے حامل ایک کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے وہ بی سی سی آئی سے بات چیت کرچکے ہیں۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے کہا کہ حصول اراضی کے معاملہ میں قانونی رکاوٹیں حائل ہوں گی کیونکہ قبل ازیں وہاں فارما سٹی کے قیام کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

a3w
a3w