تلنگانہ

چوتھے مرحلہ کی پولنگ بی جے پی کیلئے مثبت رہی:کے لکشمن

بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا کے لکشمن نے کہا ہے کہ لوک سبھا کے چوتھے مرحلے کی پولنگ ان کی پارٹی کے لیے مثبت رہی ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا کے لکشمن نے کہا ہے کہ لوک سبھا کے چوتھے مرحلے کی پولنگ ان کی پارٹی کے لیے مثبت رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

انہوں نے آج صبح حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی ریاست میں ایک مضبوط طاقت کے طور پر ابھر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی آرایس کو چوتھے مرحلہ کی پولنگ میں عوامی حمایت نہیں مل پائی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت، عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔ ریاست میں ایسی صورتحال بن گئی ہے کہ لوگ پانی اور بجلی کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔

حکومت نے اس قلت کو دور کرنے اوردیگرمسائل کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔

a3w
a3w