تلنگانہ

رائے دہی کی ڈیوٹی انجام دینے والے ٹیچرس کا احتجاج۔ پولیس کا لاٹھی چارج

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں لوک سبھا انتخابات کی رائے دہی کے بعد ڈیوٹی انجام دینے والے ٹیچرس پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں لوک سبھا انتخابات کی رائے دہی کے بعد ڈیوٹی انجام دینے والے ٹیچرس پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

یہ واقعہ پیر کی رات اس وقت پیش آیا جب سنگاریڈی ضلع کے نارائن کھیڑ اسمبلی حلقہ میں الیکشن ڈیوٹی انجام دینے والے ٹیچرس نے الیکشن عہدیداروں کی جانب سے ڈیوٹی کی کم رقم دینے پر احتجاج کیا اور ڈیوٹی کی مکمل رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر الیکشن عہدیداروں نے بتایا کہ الیکشن ڈیوٹی کی جو رقم طئے کی گئی ہے اس رقم کو ہی ادا کیا گیا ہے اس جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیچرس نے احتجاج جاری رکھا۔

اس دوران پولیس وہاں پہنچ گئی اور ٹیچرس پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے انھیں منتشر کردیا۔