جنوبی بھارت

کل جواخانے 8گھنٹے بند رہیں گے

ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے احترام میں گوا میں پیر کے دن صبح8بجے سے تمام جواخانے 8گھنٹے بند رہیں گے۔

پنجی: ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے احترام میں گوا میں پیر کے دن صبح8بجے سے تمام جواخانے 8گھنٹے بند رہیں گے۔ ایک جوا کمپنی کے عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
بی جے پی کے جئے سری رام کے نعرہ سے نفرت جھلکتی ہے: گورو گوگوئی
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
حیدرآباد: ایودھیا کے باشندے نے جنسی تعلق سے انکار پر ساتھی کا قتل کردیا
ایودھیا میں رام مندر کو25 کروڑ روپئے کے عطیات موصول

گوا میں 6 آف شور اور کئی آن شور جوا خانے ہیں۔ آف شور جوا خانے جو بحری جہازوں میں بنے ہوتے ہیں‘ ریاستی دارالحکومت پنجی کے قریب دریائے منڈوی میں لنگرانداز ہیں۔

ڈائرکٹرآف میجسٹک پرائیڈگروپ سرینواس نائک نے بتایاکہ طئے پایاہے کہ پیر کے دن 8 تا4بجے تمام جواخانے بند رکھے جائیں۔

حکومت گوا پیر کے دن تمام سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین کو ایک دن کی چھٹی کا اعلان کرچکی ہے۔

a3w
a3w