تلنگانہ

اقلیتی بے روزگار نوجوانوں کے لیے مفت ہنر مندی کورسیس، درخواستیں طلب

ضلع اقلیتی بہبود آفیسر ایم۔ اے۔ قیوم نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کے زیر اہتمام اقلیتی بے روزگار نوجوانوں کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر مفت ہنر مندی کورسیس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

محبوب نگر: ضلع اقلیتی بہبود آفیسر ایم۔ اے۔ قیوم نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کے زیر اہتمام اقلیتی بے روزگار نوجوانوں کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر مفت ہنر مندی کورسیس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات

انہوں نے بتایا کہ ان کورسیس کا مقصد اقلیتی (مسلم، سکھ، بدھ، جین، پارسی) نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنا اور انہیں خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ضلع محبوب نگر کے اہل امیدواروں کے لیے جونیر سافٹ ویئر ڈیولپر، الیکٹرک وہیکل اسمبلی ٹیکنیشن اور خود روزگار ٹیلر جیسے کورسیس پیش کیے جا رہے ہیں، جن کی موجودہ دور میں خاصی مانگ ہے۔

اہلیت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ جونیر سافٹ ویئر ڈیولپر کورس کے لیے کم از کم انٹرمیڈیٹ پاس ہونا ضروری ہے، جبکہ الیکٹرک وہیکل اسمبلی ٹیکنیشن اور ٹیلر کورس کے لیے دسویں جماعت یا اس سے کم تعلیم یافتہ امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ عمر کی حد 18 سے 35 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ سرپرستوں کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے اور شہری علاقوں میں دو لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہر کورس میں 30 نشستیں مختص کی گئی ہیں اور یہ تمام تربیتیں حکومت تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے مکمل طور پر مفت فراہم کی جائیں گی۔ تربیت نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیزز (NIMSME) کے ذریعے دی جائے گی۔

ایم۔ اے۔ قیوم نے اقلیتی نوجوانوں، انجمنوں، اداروں اور تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے بیداری پیدا کریں اور نوجوانوں کو درخواست دینے کی ترغیب دیں۔

اہل امیدوار اپنی مکمل تفصیلات اور ضروری دستاویزات کے ساتھ 15 اپریل 2026 شام 5 بجے تک NIMSME دفتر، روبرو مسجد طیبہ، رامیہ باؤلی، محبوب نگر یا ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کے دفتر (کمرہ نمبر 205، IDOC، کلکٹریٹ کمپلیکس، محبوب نگر) میں درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 7013685301 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔