صحت
آکار آشا ہاسپٹل کی جانب سے مفت سرجری کی سہولت
پیدائشی نقص کو ٹھیک کرنا، آگ سے جلنے کی وجہ سے جلد کا نکل جانا، ناک کا دب جانا، اسی طرح کا جلد سے جڑا مسئلہ ہو جس کے لئے سرجری کی ضرورت ہو تو ہاسپٹل مفت خدمت فراہم کرے گا۔
حیدرآباد: آکار آشا ہاسپٹل، کوکٹ پلی کی جانب سے مفت سرجری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
پیدائشی نقص کو ٹھیک کرنا، آگ سے جلنے کی وجہ سے جلد کا نکل جانا، ناک کا دب جانا، اسی طرح کا جلد سے جڑا مسئلہ ہو جس کے لئے سرجری کی ضرورت ہو تو ہاسپٹل مفت خدمت فراہم کرے گا۔
دوائیں بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔ عالمی یوم معذورین کی مناسبت سے دسمبر کی پہلی تاریخ تا تین تاریخ کے دوران پچاس مریضوں کی سرجری کی جائے گی۔
اس دوران مریض اور اس کے ساتھ رہنے والے فرد کو بھی رہنے اور کھانے کی مفت سہولت رہے گی۔
مزید تفصیلات کیلئے آکار آشا ہاسپٹل روبرو میٹرو پلر نمبر A782، کوکٹ پلی یا فون 7337318544 یا 9650103350 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔