دہلی

فرانسیسی صدر میکرون 26 جنوری پریڈ میں مہمان خصوصی

وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر فرانس کے صدر نے نئی دہلی میں کرتویہ پتھ پر منعقد ہونے والی 75ویں یوم جمہوریہ تقاریب کے مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان کا دورہ کرنے کی توثیق کی ہے۔

نئی دہلی: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون 75 ویں یوم جمہوریہ تقاریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
پیرالمپکس گیمز 2024 کا شاندار افتتاح
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
السیسی عرب دنیا کے پانچویں رہنما جو ہندوستان کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے
خواتین کے خلاف مظالم معاشرہ کیلئے باعث تشویش: نریندر مودی
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی

وزارت خارجہ نے جمعہ کو یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر فرانس کے صدر نے نئی دہلی میں کرتویہ پتھ پر منعقد ہونے والی 75ویں یوم جمہوریہ تقاریب کے مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان کا دورہ کرنے کی توثیق کی ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ اسٹراٹیجک شراکت داروں کے طور پر ہندوستان اور فرانس بہت سے علاقائی اور عالمی مسائل پر اعلیٰ سطح پر ہم آہنگی رکھتے ہیں۔

اس سال ہم ہند۔فرانس اسٹراٹیجک پارٹنرشپ کی25ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے 14 جولائی 2023 کو پیرس میں منعقدہ باسٹل ڈے پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صدر میکرون نے 8-9 ستمبر2023 کو جی20 سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔