جموں و کشمیر
سری نگر میں پہلے ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح
وادی میں نوے کی دہائی میں سنیما گھر بند ہونے کے بعد لوگوں کے لئے تفریحی وسائل محدود ہوگئے تھے اور لوگ ڈش ٹی وی اور کیبل سے ہی فلمیں دیکھ رہے تھے۔
سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز یہاں سونہ وار علاقے میں قائم پہلے ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح انجام دیا۔
دھر خاندان اور آئی این او ایکس کی مشترکہ کاشوں سے تیار ہونے والے اس ملٹی پلیکس سنیما ہال میں 520 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ سری نگر میں اپنی نوعیت کا پہلا سنیما گھر ہے۔ اس ملٹی پلیکس میں فلم بینی کی سہولت کے علاوہ کئی فوڈ کورٹس ہیں اور بچوں کے لئے بھی مختلف قسم کا تفریحی سامان دستیاب ہے۔
وادی میں نوے کی دہائی میں سنیما گھر بند ہونے کے بعد لوگوں کے لئے تفریحی وسائل محدود ہوگئے تھے اور لوگ ڈش ٹی وی اور کیبل سے ہی فلمیں دیکھ رہے تھے۔
وادی کشمیر میں سال 1980تک کل ملا کر ایک درجن سنیما گھر تھے تاہم ملی ٹینسی شروع ہونے کے بعد بیشترسینما ہالوں میں سیکورٹی فورسزقیام پذیر ہیں۔
a3w