شمال مشرق

منی پور میں تازہ تشدد، کئی مکانات کو آگ لگادی گئی

منی پور کے گڑبڑزدہ ضلع جیری بام میں تازہ تشدد میں بورو بیکرا سب ڈیویژن (تعلقہ) میں کئی مکانات کو جمعہ کی صبح نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔

جیری بام(منی پور): منی پور کے گڑبڑزدہ ضلع جیری بام میں تازہ تشدد میں بورو بیکرا سب ڈیویژن (تعلقہ) میں کئی مکانات کو جمعہ کی صبح نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس، منی پور کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت جوڑو نیائے یاترا کا دوسرا دن
منی پور کے چوڑا چندپور میں بند، عام زندگی مفلوج
سی بی آئی کی خصوصی ٹیم منی پور پہنچ گئی
منی پور میں رخصت پر آئے فوجی کا گھر سے اغوا اور قتل
منی پور کے مسلمان 2 قبائل کے درمیان لڑائی میں پھنس گئے

پولیس نے یہ بات بتائی۔ علاقہ میں کم شدت کے دھماکہ کی بھی خبر ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس جیری بام نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ شرپسندوں نے علاقہ میں 2 کچے مکانات ڈھادیئے۔ جمعہ کی رات تقریباً 2:30 بجے بعض خالی پڑے عارضی مکانات اور دوردراز واقع مکانات کو آگ لگادی گئی۔

میتی برادری کے تقریباً ایک ہزار افراد نے 6 جون کے تشدد کے بعد سے جیری بام ٹاؤن کے 7 شیلٹر کیمپس میں پناہ لے رکھی ہے۔

دوسری جانب جیری بام کے کوکی زومی تقریباً 600 قبائلیوں نے بین ریاستی سرحد پار کرکے آسام کے ضلع کچار میں پناہ لی ہے۔

جیری بام میں سیکوریٹی بڑھادی گئی۔ نظم وضبط کی برقراری کے لئے سی آر پی ایف کی 6 کمپنیاں‘ آسام پولیس کی 10کمپنیاں اور ریاستی پولیس تعینات کردی گئی۔

ضلع انتظامیہ نے سارے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ جیری بام ٹاؤن میں جمعہ کے دن کئی دکانیں اور کاروباری ادارے کھلے رہے لیکن کشیدگی کی وجہ سے بہت کم لوگ گھروں سے باہر نکلے۔

a3w
a3w