شمالی بھارت

سندیش کھالی میں تازہ تشدد، بی جے پی کارکنوں کا ٹی ایم سی ورکرس پر حملہ

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)نے ہفتہ کے دن رات دیر گئے ایک ویڈیوجاری کیا جس میں ضلع شمالی چوبیس پرگنا کے سندیش کھالی کے بی جے پی منڈل صدر گنگادھر کوئل کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ 50 بوتھوں پر گڑبڑ کرنے کے لئے انہیں کم ازکم 50 پستول اور 600 کارتوس درکار ہوں گے۔

کولکتہ: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)نے ہفتہ کے دن رات دیر گئے ایک ویڈیوجاری کیا جس میں ضلع شمالی چوبیس پرگنا کے سندیش کھالی کے بی جے پی منڈل صدر گنگادھر کوئل کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ 50 بوتھوں پر گڑبڑ کرنے کے لئے انہیں کم ازکم 50 پستول اور 600 کارتوس درکار ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
سندیش کھالی کی خواتین کو شکایات واپس لینے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کومکتوب
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
فلم دی کیرالا اسٹوری: حکومت مغربی بنگال کے امتناع پرسپریم کورٹ کا حکم التواء

اسی دوران اتوار کے روز سندیش کھالی میں تازہ تشدد بھڑک اٹھا کئی بی جے پی کارکنوں نے جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، ٹی ایم سی کارکنوں پر حملہ کردیا اور الزام لگایا کہ وہ لوگ جھوٹے ویڈیو تیار کررہے ہیں۔

سندیش کھالی پولیس اسٹیشن کا بھی گھیراؤ کیا گیا۔ کوئل کو پہلی مرتبہ ٹی ایم سی کی جانب سے 4مئی کو جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی نے سندیش کھالی میں گڑبڑ کرائی تھی اور پارٹی نے دیہی خواتین کو رقومات ادا کی تھیں تاکہ وہ ٹی ایم سی قائدین کو گرفتار کرانے جھوٹی شکایات درج کرائیں۔

ٹی ایم سی کی جانب سے ہفتہ کے روزجاری کردہ تازہ ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ کورا کاٹی سے 30 پستول اور منی پور سے 20 پستول کافی ہوں گے۔ گڑبڑ کرنے والے افراد تربیت یافتہ ہیں۔ سندیش کھالی گاؤں میں ایسے تربیت یافتہ لوگ نہیں ہیں۔ ہمیں بموں کی ضرورت نہیں۔

ہر پستول میں 12کارتوس کافی ہوں گے۔ 46 منٹ کی ویڈیو میں جو ٹی ایم سی ترجمان ریجودتا نے ایکس پر اپولوڈ کیا، کوئل کو انتخابات سے قبل درکار الکوحل اور فنڈس کی تفصیلات بتاتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 50 بوتھوں کے لئے ڈھائی لاکھ روپے درکار ہوں گے۔ ہر بوتھ پر 5 ہزار روپے خرچ کرنا ہوگا۔ 30 فیصد خواتین اور 70 فیصد مرد شراب نوشی کرتے ہیں۔ یہ اقل ترین ضروریات ہیں۔

a3w
a3w