شمالی بھارت

بی جے پی کی خراب کارکردگی نے مودی کو روڈ شو پر مجبورکردیا: لالو یادو

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں وزیراعظم نریندرمودی کے روڈ شو سے قبل آرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو نے ان پر طنز کیا اور کہا کہ وہ بہار میں لوک سبھا الیکشن کے ابتدائی تین مرحلوں میں بی جے پی کی خراب کارکردگی کے بعد روڈ شو کرنے لگے ہیں۔

پٹنہ: بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں وزیراعظم نریندرمودی کے روڈ شو سے قبل آرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو نے ان پر طنز کیا اور کہا کہ وہ بہار میں لوک سبھا الیکشن کے ابتدائی تین مرحلوں میں بی جے پی کی خراب کارکردگی کے بعد روڈ شو کرنے لگے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

انہوں نے کہا کہ ریاست بہار کو وزیراعظم کے روڈ شو سے کیافائدہ۔ لالوپرساد یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپوسٹ میں کہا کہ بہار کے عوام بیوقوف نہیں ہیں۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ 40کے منجملہ 39ارکان پارلیمنٹ بہار سے جیتنے کے باوجود بی جے پی والوں نے بہار کے بجائے گجرات کو ترقی دی۔

ساری سرمایہ کاری گجرات لے جائی گئی۔ حالانکہ ریاست بہار عرصہ سے این ڈی اے کا حصہ ہے۔ یہ لوگ ہرپانچ سال بعد بہار کے دورہ پر چلے آتے ہیں۔ الیکشن کے ابتدائی تین مرحلوں کے بعد بہار نے انہیں سڑک پر لادیا۔ اب یہ لوگ لوک سبھا الیکشن کے مابقی چارمرحلوں میں گلی گلی گھومیں گے۔

لالویادو نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے 2014ء میں کہاتھا کہ وہ شکرکاکارخانہ کھولیں گے اور اس شوگرمل میں بنی شکر کی چائے پیئیں گے۔ 10 سال بیت گئے‘ وعدے کا کیا ہوا؟۔ وہ اپنے وعدے کے مطابق ریاست میں ایک چھوٹی شوگرمل تک نہیں کھول سکے۔

وہ گذشتہ 10 سال میں کئے گئے اپنے بڑے بڑے وعدوں کو چھوٹا حصہ تک پورا نہ کرسکے۔ مودی نے سوسال قدیم پٹنہ یونیورسٹی کو سنٹرل یونیورسٹی کا درجہ نہیں دیا‘ حالانکہ خود ان کے چیف منسٹر نے اسٹیج پر ان کے سامنے اس کی گزارش کی تھی۔