مشرق وسطیٰ

حرمین شریفین میں آج جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ 15 منٹ

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی جمعہ کا خطبہ دس منٹ تک محدودکرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ شدید گرمی سے انسانی جانوں کو محفوط بنایا جائے۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آج جمعے خطبے کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ پندرہ منٹ ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سخت گرم موسمی حالات کے پیش نظر سربراہ برائے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے جمعہ کی نماز کے خطبہ کا دورانیہ پندرہ منٹ تک محدود کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مسجد الحرام میں تراویح اور ختم قرآن 2.5 ملین افراد شریک
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

مقامی میڈیا کے مطابق یہ تبدیلی سخت گرمیوں تک جاری رہے گی، جس کے بعد سابقہ روٹین پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی جمعہ کا خطبہ دس منٹ تک محدودکرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ شدید گرمی سے انسانی جانوں کو محفوط بنایا جائے۔ حکام کے مطابق گرمیوں کے دوران اماراتی صحرائی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔