حیدرآباد

عازمین حج کیلئے پہلی قسط ادا کرنیکی تاریخ میں توسیع

منتخب عازمین حج کو چاہئیے کہ وہ چہارشنبہ /12اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ بعد ادائیگی کے ڈاؤن لوڈ کی گئی حج درخواست اور ڈیکلریشن کی کاپی، حج کمیٹی آف انڈیا کے تجویز کردہ پرہوفورما کے میڈیکل سرٹیفکیٹس جن پر سرکاری میڈیکل آفیسریا سرکاری ڈاکٹر کی دستخط لازمی ہے۔

حیدرآباد: جناب محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس) ایگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی نے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگا نہ اسٹیٹ سے 5278 عازمین حج کا آن لائن ڈرا (قرعہ) کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
حج کمیٹی کا مسجد بغدادی، ٹیک نامپلی میں عازمین حج کا نواں تربیتی اجتماع
حج کمیٹی کا مینار گارڈن فنکشن ہال میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع
دس روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس کا 4مارچ سے آغاز
حج کیمپ 2024 فوری شروع کرنے پرزور مطالبہ: محمد سلیم

منتخب عازمین حج کو چاہئیے کہ وہ چہارشنبہ /12اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ بعد ادائیگی کے ڈاؤن لوڈ کی گئی حج درخواست اور ڈیکلریشن کی کاپی، حج کمیٹی آف انڈیا کے تجویز کردہ پرہوفورما کے میڈیکل سرٹیفکیٹس جن پر سرکاری میڈیکل آفیسریا سرکاری ڈاکٹر کی دستخط لازمی ہے۔

جناب محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے عازمین حج سے درخواست کی کہ وہ مقدس سفر حج کیلئے جون 2023 میں حج کیلئے تیا ر رہیں۔

منتخب عازمین حج کو چاہئیے کہ وہ حج کی پہلی قسط کی ا دائیگی کے بعد اصل انٹر نیشنل پاسپورٹ، حج درخواست فارم کی کاپی، میڈیکل سر  ٹیفکیٹ، پے مینٹ سلپ،دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوزجسکا پس منظر سفید ہو، کوویڈ 19 سر  ٹیفکیٹ اور بینک کی تفصیلات تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی میں جمعہ 14اپریل سے قبل جمع کروادیں۔

جناب محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے مزید بتایا کہ حج کی پہلی قسط کی رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یو نین بینک آف انڈیا کے ذریعہ ادا کی جائے۔ آن لائن چالان www.hajcommittee.gov.inسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کیلئے  www.hajcommittee.gov.inیافون نمبر 040-23298793 پر ربط پیدا کریں یا  حج ہاؤز،نامپلی، حیدرآباد پر رجوع ہوں۔

a3w
a3w