مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 18 جولائی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 18 جولائی  کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 18 جولائی  کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1290: انگلینڈ کے بادشاہ ایڈورڈ نے یہودیوں کو نکالنے کا حکم دیا۔

1630: ہسپانوی فوجیوں نے اٹلی کے صوبے مانتوا پر قبضہ کر لیا۔

1743: دنیا میں پہلی بار نیویارک کے ہفتہ وار اخبار میں آدھے صفحات پر مشتمل اشتہار شائع ہوا۔

1781: برطانیہ کے مشہور ماہر فلکیات ولیم ہرشل نے آکاش گنگا کی حقیقت دریافت کی۔

1857: بمبئی یونیورسٹی کا قیام۔

1872: برطانیہ میں انتخابات میں خفیہ ووٹنگ ایکٹ آیا۔ اس سے قبل ووٹنگ کھلے عام کی جاتی تھی۔

1918: نوبل انعام سے سرفراز جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی پیدائش۔

1947: برطانوی پارلیمنٹ سے منظور شدہ ہندوستانی آزادی ایکٹ کو شہنشاہ برطانیہ نے منظوری دی ،۔

1951: یوراگوئے نے آئین کو قبول کیا۔

1955: ایٹمی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کو پہلی بار تجارتی طور پر فروخت کیا گیا۔

1963: شام میں فوجی بغاوت ناکام ہو گئی۔

1968: سانتا کلارا، کیلیفورنیا میں انٹیل کارپوریشن کا قیام۔

1977: ویتنام اقوام متحدہ کا رکن بنا۔

1985: سوویت روس نے زیر زمین ایٹمی تجربہ کیا۔

2008: ہندوستانی نژاد سلمان رشدی نے ورلڈ ٹور کے دوران 57 منٹ میں ایک ہزار کتابوں پر دستخط کرنے کا ریکارڈ بنایا۔

2010: کیرالہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر جوزف پر آٹھ افراد نے حملہ کیا اور ان پر اسلام کی توہین کا الزام لگا کر ان کے ہاتھ کاٹ دیے گئے۔

2012: کم جونگ ان کو باضابطہ طور پر شمالی کوریا کا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا۔

2012: ہندوستان کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ کی موت۔

2014: سپریم کورٹ نے سنیل گواسکر کو بی سی سی آئی کے عبوری صدر کی ذمہ داری سے فارغ کردیا۔