مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 12 جون کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 12 جون کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 12 جون کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1665۔ نیو ایمسٹرڈیم قانونی طور پر برطانیہ کا حصہ بنا اور یورك کے ڈیوک کے نام پر اس کا نام نیو رکھا گیا۔

1691۔ پوپ الیگزینڈر (آٹھویں) کے جگہ اننوسینٹ (بارہویں) پوپ بنے۔

1776۔ امریکی آزادی کے جدوجہد کے دوران افسران کے اعلان کو ورجینیا میں منظوری دی گئی۔

1787۔ امریکہ میں سینیٹر کے لئے کم از کم 30 سال عمر کی حد کا قانون منظور ہوا۔

1889۔ شمالی آئرلینڈ کے آرماگ میں ٹرین حادثے میں 88 افراد ہلاک ہوئے۔

1926۔ برازیل نے لیگ آف نیشن سے باہرہونے کا فیصلہ کیا۔

1952۔ اس وقت کے سوویت یونین نے جاپان کے ساتھ امن معاہدے کو غیر قانونی قرار دیا۔

1964۔ جنوبی افریقہ میں نسلی تفریق کے خلاف تحریک چلانے والے لیڈر نیلسن منڈیلا کو عمر قید کی سزا ہوئی۔

1967۔ امریکی سپریم کورٹ نے نسلی بنیاد پر شادی کو غیر قانونی قرار دینے والے سبھی قانونوں کو منسوخ کردیا۔

1972۔ مہاتما گاندھی کی سوانح عمری کے مصنف ڈی جی تندولکر کا انتقال ہوا۔

1975۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو انتخابی بدعنوانی کا مجرم قرار دیا۔

1987۔ سرد جنگ کے دوران امریکی صدر رونالڈ ریگن نے برلن کی دیوار گرانے کی سوویت یونین کے صدر میخائل گورباچیف کے اعلان کو کھلا چیلنج کیا۔

1990۔ روس سوویت یونین سے علاحدگی اختیار کرکے روس نام رکھا۔

1991۔ بورس یلسن فوری طور پر روسی جمہوریہ کے صدر بنے۔

1991۔ سری لنکا کے بٹی کلوا میں فوجی کارروائی میں 152 تمل مارے گئے۔

1999۔ یوگوسلاویہ کے شورش زدہ صوبہ میں ناٹو کی قیادت میں اقوام متحدہ امن مشن شروع کیا گیا۔

2002۔ عالمی یوم ممنوع بچہ مزدوری کی شروعات ہوئی۔

2009۔ ایران میں صدارتی انتخابات کے جواز کے سلسلے میں ملک گیر پیمانے پر احتجاج ہوا۔

2015۔ چنڈی گڑھ کے مشہور ’راک گارڈن‘کے دستکار پدم شری نیک چند سینی کا انتقال ہوا۔

a3w
a3w