مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 3 جون کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

1972۔پہلے جدید بحری جنگی جہاز ’نیل گری‘ کو وزیراعظم اندرا گاندھی نے قوم کی نذر کیا۔

حیدرآباد: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 3 جون کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں:۔

متعلقہ خبریں
ضلع وقار آباد میں وی ایل ایف کمیونیکیشن اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ
خلیج عدن میں جہاز پر ڈرون حملہ، ہندوستانی بحریہ نے جواب دیا
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح

1748۔ ایمسٹرڈم میں میونسپل پوسٹل سروس (ایم پی ایس) کا قیام عمل میں آیا۔

1856۔ کیولن وہیپل نے اسکرو مشین کا پیٹنٹ کرایا۔

1886۔ یوگانڈا کے نمگونگو میں 24 عیسائیوں کو زندہ جلا دیا گیا۔

1901۔گیا ن پیٹھ ایوارڈ سے نوازے گئے پہلے شاعر جی شنکر کروپ کی پیدائش ہوئی۔

1915۔ برطانوی حکومت نے نوبل انعام یافتہ شاعر رویندرناتھ ٹیگور کو’’نائٹ ہڈ سر‘‘ کے اعزاز سے نوازا۔

1943۔ اقوام متحدہ راحت اور بازآبادکاری انتظامیہ کی تشکیل ہوئی۔

1947۔ ہندوستانی رہنماؤں نے برطانوی حکومت کی ہندوستان کی تقسیم کی تجویزقبول کی۔

1959۔ سنگاپور میں آئین نافذ ہوا۔

1962۔ ایئر فرانس بوئنگ 707 طیارہ پیرس سے پرواز کے بعد حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں 130 افراد ہلاک ہوئے۔

1968۔ کناڈا نے نیکل کے سکوں کو چاندی میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

1972۔پہلے جدید بحری جنگی جہاز ’نیل گری‘ کو وزیراعظم اندرا گاندھی نے قوم کی نذر کیا۔

1974۔اسحاق رابن نے اسرائیل میں نئی حکومت تشکیل کی۔

1977 ۔امریکہ اور کیوبا نے سفارتی تعلقات کے بارے میں بات چیت کا آغاز کیا۔

1979۔ یوگانڈا کے سابق صدر عیدی امین ملک چھوڑ کر لیبیا گئے۔

1984۔پنجاب میں امرتسر کے مشہور گردوارے گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو اسٹار شروع ہوا۔

1985۔ مرکزی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ میں پانچ دن کام کے اوقات متعین کئے۔

1989۔ چینی فوج نے بیجنگ میں تحریک چلا رہے جمہوریت کے حامیوں پر گولیاں برسائیں جسے تیان من چوک قتل عام کا نام دیا گیا۔

1998۔ جرمنی کے لوور ساکسونی میں آئی سی ای ٹرین کے پٹری سے اترنے سے 101 افراد مارے گئے۔

2013۔ شمال مشرقی چین کے جیلین صوبے میں ایک چکن فارم میں آگ لگنے سے 119 افراد کی موت ہوئی۔

2014۔نئی دہلی میں ایک سڑک حادثہ میں سابق مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کا انتقال ہوا۔