مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 16 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 16 اکتوبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

حیدرآباد: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 16 اکتوبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1793۔انقلاب فرانس کے دوران ملکہ میری ایٹونیشے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

1821۔ میکسکو کی آزادی کو منظوری ملی۔

1846۔دانتوں کے معالج ولیم مارٹن نے آپریشن کے دوران مریض کو بے ہوش کرنے کے لئے پہلی بار ایتھر کا استعمال کیا۔

1848۔ پہلا امریکی ہومیو پیتھک میڈیکل کالج پنسلوانیہ میں قائم ہوا۔

1867۔ الاسکا کی روس سے امریکہ کو باقاعدہ منتقلی ہوئی۔

1905۔لارڈ کرزن نے پہلی بار بنگال کی تقسیم کرائی۔

1908۔ ’جنرل موٹرس کارپوریشن‘کا قیام عمل میں آیا۔

1916۔ برطانیہ میں مارگریٹ سینگر نے خاندانی منصوبہ بندی کلینک بروکلن (نیویارک) میں قائم کیا۔

1916۔ اداکارہ اور گلوکارہ ایم ایس سُبّا لکشمی کی پیدائش ہوئی۔

1942۔ بنگال میں تقریباً40 ہزار لوگوں کی مو ت ہوئی۔

1943۔شکاگو کے میئر ایڈورڈ کیلی نے زیر زمین ریل سسٹم کا افتتاح کیا۔

1945۔اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔

1946۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران نیوریمبرگ مقدمے میں جرمن کے پھانسی کی سزا پانے والے دس جنگی مجرموں کو پھانسی دی گئی۔

1947۔ ٹوکیو کے سائتاما میں گردابی طوفان کیتھلین سے 1930 لوگوں کی موت ہوئی۔

1951۔ پاکستان کے وزیراعظم لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا۔

1959، خواتین کی تعلیم کیلئے قومی کونسل کا افتتاح ہوا تھا۔

1959۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی فوج کے چیف اور نوبل انعام یافتہ جنرل جارج سی مارسیل کا انتقال ہوا تھا۔

1962۔ کیوبا میں سوویت میزائلوں کی تعیناتی کی وجہ سے امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان بحران شروع ہوا۔

1963۔ لوڈ وگ ایرہارڈ مغربی جرمنی کے چانسلر چونے گئے۔

1964۔ چین پہلا ایٹمی تجربہ کرکے دنیا کی پانچویں طاقت بنا۔

1964۔ ہیرالڈ ولسن برطانیہ کے وزیراعظم بنے تھے۔

1968۔ ہرگووند کھورانہ کو میڈیسن کے میدان میں ان کی خدمات کیلئے نوبل انعام دیا گیا۔

1970۔ انور سادات مصر کے صدر منتخب ہوئے۔

1973۔ امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر اور ویتنامی رہنما لی ڈک تھو نوبل انعام کے لئے منتخب ہوئے لیکن لی ڈک نے اسے ٹھکرادیا۔

1975۔ پاپوا نیو گنی نے آسٹریلیا سے آزادی حاصل کی۔

1976۔ سوویت خلائی شٹل سویوز بحفاظت سے زمین پر واپس آیا۔

1978۔ رومن کیتھولک پادریوں نے کیرول ووجتلا کو پوپ منتخب کیا تھا، بیروت ہوائی اڈے پر حملے میں امریکی فوج کے کیپٹن مائکل اولر مارے گئے اور تین دیگر فوجی مارے گئے۔

1978۔ ایران میں آنے والے زلزلے میں 20 ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہوئی۔

1988۔ آلاسکا میں پوائنٹ بیرو کے پاس پھنسی تین وہیل کو بچانے کی کوشش تیز کردی گئی۔

1993 ۔ ایشیائیوں اور سیاہ فاموں کو برطانیہ سے نکالنے کی مانگ کرنے والی ایک پارٹی کے صدر دفتر پر نسلی امتیاز کی مخالفت میں 15000 افراد نے مارچ کیا جس سے فساد کی آگ بھڑک اٹھی۔ اسی 1994۔ جرمنی میں ہیلمٹ کول کی پارٹی کو انتخابات میں زبردست کامیابی ملی۔

1996۔ گواٹے مالا کے ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 78 ناظرین کی موت ہوگئی تھی۔

2003۔ بھوٹان نے ہندوستان کے مفاد کےخلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرائی

2007۔ ون ٹرا گو ایئر لائنس کا طیارہ تھائی لینڈ میں حادثے کا شکار ہوا جس میں 89 افراد مارئے گئے۔

2008۔ ہندوستان ہیوی الیکٹریکلس لمیٹیڈ (بی ایچ ای ایل۔ بھیل) کے ملازمین کو وشوکرماایوارڈ دیا گیا۔

2009۔ پوری دنیا میں ہندوستان کے ایک بہترین سیاحتی مقام کے طور پر پیش کرنے والے ’اتولیہ بھارت وگیان ابھیان‘کو برٹش ایوارڈ ملا۔

2013۔ واشنگٹن میں ایک بندوق بردار نے بحریہ کے ایک کیمپ میں 12 لوگوں کو قتل کیا۔