مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 2 دسمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 2 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 2 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1804۔ نیپولین بوناپارٹ کی فرانس کے بادشاہ کے طور پر تاجپوشی ہوئی۔

1911 ۔ شہنشاہ جارج پنجم اپنی بیوی رانی میری کے ساتھ ہندستان پہونچنے والے پہلے برطانوی سربراہ تھے جن کے استقبال میں ممبئی میں گیٹ وے آف انڈیا بنایا گیا تھا۔

1918۔ کلکتہ یونیورسٹی کے پہلے ہندستانی وائس چانسلر گرو داس بنرجی کا انتقال ہوا۔

1942۔ شکاگو یونیورسٹی میں انریکو فیئرمی کی قیادت میں سائنس دانوں نے دنیا کی پہلی نیوکلیائی چین ری ایکشن مکمل کی۔

1942 ۔پانڈیچری میں شری اروند آشرم اسکول کا قیام ہوا۔ بعد میں یہ اروند بین الاقوامی تعلیمی مرکز کی حیثیت سے مشہور ہوا۔

1954۔امریکہ اور چین کے مابین دفاعی معاہدہ ہوا۔

1965۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا قیام عمل میں آیا۔

1971۔ متحدہ عرب اماراتنے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔

1971 ۔ سوویت یونین کا بغیر پائلٹ کا خلائی طیارہ مریخ پر پہونچا۔

1988۔ پاکستان میں بے نظیر بھٹو نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔

1989۔ وشوناتھ پرتاپ سنگھ نے ملک کے ساتویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔

1995۔ کناڈا کے مشہور ناول نگار، ڈرامہ نگار اور نقاد رابرٹ ڈیوس کا انتقال ہوا۔

1999۔ ہندوستان میں بیمہ کے شعبے میں پرائیویٹ شعبے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی گئی۔

2002۔ بحرالکاہل کے بورا بورا جزیرے میں مسافری جہاز ’وڈاسٹار‘میں آگ لگنے کے بعد 219 لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔

2003۔ اقوام متحدہ کی جنگی جرائم کی عدالت نے بوسنیائی سرب کے سابق فوجی کمانڈر مومیر نکولک کو 1995 میں ہوئے سربنکا قتل عام کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے 27 برس قید کی سزا سنائی۔

2005۔ پاکستان حکومت نے مدرسوں کے ذریعہ مذہبی نفرت پھیلانے اور دہشت گردی کی ترغیب دینے والی تعلیم اور لٹریچر کی اشاعت پر پابندی لگانے کے لئے قانون بنایا

2006۔ فلپائن میں آتش فشاں کے لاوا کی زد میں آنے سے 208 لوگوں کی موت اور 261 زخمی ہوئے۔

2007۔ پاکستانی صدر پرویز مشرف نے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد کی۔