مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 4 دسمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 4 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 4 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1661۔ مغل حکمراں اورنگ زیب کے بھائی مراد کو پھانسی پر لٹکایا گیا۔

1796۔ باجی راوَ دوئم کو پیشوا کی گدی پر بٹھایا گیا۔

1829۔ ہندوستان کے اس وقت کے وائسرائے لارڈ ولیم بینٹک نے شوہر کی موت کے بعد اس کی بیوی کو چتا پر جلائے جانے کی روایت (ستی کی رسم) پر پابندی عائد کی۔

1860۔ گوا کے رہنے والے آگسٹنو لارینکو کو پیرس یونیورسٹی سے علم کیمیا میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی، کسی غیر ملکی یونیورسٹی سے یہ ڈگری حاصل کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی بنے۔

1888۔ عظیم تاریخ نویس رمیش چندر مجمدار کی پیدائش ہوئی۔

1910۔ ہندوستان کے آٹھویں صدر راما سوامی وینکٹ رمن کی پیدائش ہوئی۔

1919۔ ہندوستان کے بارہویں وزیراعظم اندر کمار گجرالت کی پیدائش ہوئی۔

1943۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران برطانیہ کے وزیراعظم ونسٹن چارلس، امریکہ کے صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ اور ترکی کے صدر اسمتھ ایناو نے قاہرہ کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔

1952۔ انگلینڈ میں اسماگ کی گھنی پرت چھا جانے سے ہزاروں لوگوں کی موت ہوئی۔

1959۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان گنڈک آبپاشی اور توانائی پروجیکٹ کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔

1967۔ ملک کے پہلے راکٹ روہنی آر ایچ 75 کو تھمبا سے داغا گیا۔

1971۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بگڑتے حالات کے پیش نظر ایمرجنسی سیشن طلب کیا۔

1971۔ ہندوستانی بحریہ نے پاکستانی بحریہ اور کراچی پر حملہ کیا۔

1974۔ کولمبو کے نزدیک توطان کی وجہ سے پرتگال کے ایک چارٹرڈ طیارے کے حادثے کے شکار ہونے سے اس میں سوار تمام 191 افراد ہلاک ہوئے۔

1977۔ مصر کے خلاف عرب محاذ کی تشکیل ہوئی۔

1984۔ حزب المجاہدین کے دہشت گردوں نے کویت ایئر لائن کے طیارے کو اغوا کرکے چار مسافروں کو ہلاک کیا۔

1996۔ مریخ کیلئے ناسا کا اولین خلائی طیارہ نے فلوریڈا میں واقعے اس کے سینٹر کیپ کناورل سے پرواز بھری یہ خلائی طیارہ چار جولائی 1997 کو مریخ پر پہنچا۔

2006۔ فلپائن کے ایک گاؤں میں طوفان کے بعد زمین دھنسنے سے تقریباً ایک ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔

2008۔ مشہور تاریخ داں رومیلا تھاپر کا کلوز اعزاز کے لئے منتخب کیا گیا۔

2012۔ شام میں مورٹار حملے میں 29 لوگوں کی موت ہوئی۔

a3w
a3w