مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 19 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان عالمی تاریخ میں 19 اکتوبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

حیدرآباد: ہندوستان عالمی تاریخ میں 19 اکتوبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1630۔ بوسٹن میں پہلی بار عام عدالت منعقد کی گئی۔

1689۔سنبھاجی کی بیوہ اور اس کے بچے کے ساتھ رائے گڑھ قلعہ اورنگ زیب کو سونپ دیا گیا۔

1722۔ فرانس کے سی ہوفر نے آگ بجھانے والے آلے کا پیٹنٹ کرایا۔

1739۔ انگلینڈ نے اسپین پر اعلان جنگ کیا۔

1768 ۔ترکی نے روس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1774 ۔انگلینڈ کی سپریم کورٹ کے ججوں اور دیگر سینئر افسران ایسٹ انڈیا کمپنی کے انتظامیہ میں اصلاحات کے لئے کلکتہ پہنچے۔

1781۔کارنوالس کی قیادت میں برطانوی فوج نے یارک ٹاوون (ورجینیا) میں خودسپردگی کی۔

1812 ۔نیپولین بوناپارٹ نے ماسکو سے پیچھے ہٹنا شروع کیا۔

1912۔ بلقان جنگ میں بلغاریہ نے ترکی کے شہر ایڈریانول کی ناکہ بندی کی تھی۔

1853۔ امریکہ کے ہوائی صوبے میں پہلی آٹا چکی شروع کی گئی

1853 ۔ڈگبوئی میں پہلے پیٹرولیم کنویں کی کھدائی ہوئی۔

1889۔ملک میں پہلی بار ڈگبوئی میں تیل کا کنوا ں کامیاب سے کھودا گیا۔

1915 میں ۔جاپان نے لندن معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔

1915 ۔ روس اور اٹلی نے بلغاریہ پر جنگ کا اعلان کیا۔

1921۔لزبن میں انقلاب کا آغاز ہوا ۔

1925۔اٹلی نے اطالوی سومالی لینڈ پر قبضہ کرلیا۔

1926۔ جان سی گیرینڈ نے سیمی آٹو میٹک رائفل کا پیٹنٹ کرایا۔

1935۔ لیگ آف نیشنز نے اٹلی کے خلاف اقتصادی پابندی عائد کی۔

1943۔ دوسری جنگ عظیم کے دورانبرطانیہ، امریکہ اور سوویت یونین کے وزراء خارجہ کی میٹنگ ماسکو میں ہوئی تھی جس میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

1944 ۔ دوسری جنگ عظیم میں امریکی فوج فلپائن پہنچی۔

1950۔ اقوام متحدہ کی فوج 19 شمالی کوریا کی راجدھانی پونگ یانگ پہنچی۔

1950۔ چینی فوج نے تبت پر قبضہ کرنا شروع کیا۔

1951۔ امریکہ کے صدر ٹومین نے جرمنی سے جنگ ختم کرنے کے دفعات پر دستخط کئے تھے۔

1952۔ علیحدہ آندھرا کے قیام کے مطالبہ کو لیکر شری راملو پوٹٹی نے مرن برت شروع کیا۔

1957 ۔ مغربی جرمنی نے یوگوسلاویہ سے سفارتی تعلقات توڑ لئے۔

1960۔ امریکہ نے دواوں اور خوراک کے علاوہ دیگر اشیا لے جانے والے جہازوں کے کیوبا جانے پر پابندی لگا دی۔

1960۔ فرانس نے میریٹورنیاکو آزاد کیا۔

1970۔ اندرون ملک تیارروسی سپر سانک جنگی جہاز مگ۔21ہندوستانی فضائیہ میں شامل کیا گیا۔

1973۔ لیبیا نے امریکہ کی مغربی ایشیائی پالیسی کے خلاف اسے تیل دینا بند کردیا۔

1977۔ جنوبی افریقی سرکار نے سیاہ فاموں کے احتجاجی مظاہروں پر پابندی کے ساتھ سیاہ فاموں کا ایک اخبار بھی بند کردیا۔

1977۔ پہلا سپرسانک کانکرڈ جیٹ نیویارک ہوائی اڈے پر اترا۔

1978۔ روڈیشیا کے فوجیوں نے ہمسایہ ملک زامبیا کے مشتبہ چھاپہ مار کیمپوں پر حملہ کرکے 300افراد کو مار ڈالا۔

1983۔ گریناڈا کے وزیر اعظم مارس بشپ فوجی انقلاب کے دوران مارے گئے تھے۔

1983۔ فزکس کا نوبل انعام ہندوستان کے سبرامنیم چندر شیکھر اور دیگر غیر ملکی سائنسدانوں کو ملا۔

1986۔ موزامبق کے صدر سمورا مشیل اور ان کے 30 ملازمین کی جنوبی افریقہ کی سرحد کے نزدیک ایک طیارہ حادثے میں موت ہوئی۔

1987۔ جنوبی جکارتا میں دو مسافر ٹرینوں کی ٹکر میں 102 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

1987۔ امریکی لڑاکو طیاروں نے فرانس کی کھدائی میں دو ایرانی پلیٹ فارموں کو تباہ کردیا۔

1987۔ امریکہ کی شیئر بازار میں 508 پوائنٹ کی ریکارڈ گراوٹ آئی۔

1988۔ انڈین اےئرلائنز طیارہ حادثے میں پائلٹ سمیت 164 لوگوں کی جان گئی۔

1990۔ سوویت صدر میخائل گورباچوف کو بازار رخی معیشت کیلئے پارلیمنٹ میں منظوری ملی۔

1991۔ شمالی ہند میں زبردست زلزلہ آیا۔

1992۔ بوسنیائی مسلم جمہوریہ کی تشکیل جغرافیائی اور اقتصادی طور پر کرنے کے لئے فیصلہ ہوا۔

1993 ۔ بے نظیر بھٹو پاکستان کی وزیر اعظم بنیں۔

1994۔ تل ابیب میں بس میں دھماکہ سے 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

1998۔فلسطین کے جنگجوووں نے جنوبی اسرائیل کے ایک بس اسٹاپ پر بم پھینکا جس میں 66 افراد زخمی ہوئے۔

1999۔ اقوام متحدہ کے یوگوسلاویہ اتھارٹی نے قاتل گوران جلیسک کو جنگی جرائم کے لئے قصوروار ٹھہرایا۔ لیکن قتل عام کے الزامات سے بری کیا۔

2001 ۔ سمترا کے لمپونگ سے آسٹریلیا جارہی ایک کشتی جاوا کے نزدیک الٹ گئی جس میں کم از کم ساڑھے تین سو افراد ہلاک ہوگئے۔

2008 ۔کشمیر اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر کے درمیان چھ دہائیوں میں پہلی بار تجارت شروع ہوئی۔