بین الاقوامیمضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ یکم اپریل کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں یکم اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں:

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں یکم اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں:

1839 ۔ کولکاتا میڈیکل کالج اسپتال کا افتتاح ہوا ۔

1855۔پہلا بنگالی قاعدہ ’وانی پریچے‘ایشورچند ودیا ساگر نے شائع کیا تھا۔

1869 انکم ٹیکس قانون نافذ ہوا تھا۔

1869۔نیا طلاق قانون نافذ ہوا تھا۔

1878۔کلکتہ میوزیم کی موجودہ عمارت عوام کیلئے کھولی گئی۔

1882 ۔ ڈاک بچت بینک نظام کی شروعات ہوئی۔

1879 ۔ورتمان بھون میں کولکاتا میوزیم عوام کے لئے کھولا گیا۔

1889۔مدراس کا ہفت روزہ اخبار ہندو روزنامہ میں تبدیل ہوا۔

1912۔ برطانوی حکومت نے ہندوستان کی راجدھانی کولکاتا سے دہلی منتقل کی۔

1924۔جرمنی کے ایک عدالت نے ہٹلر کو 1889 کے انقلاب کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا دی گئی۔

1930 ۔ ملک میں شادی کی عمر لڑکی کے لئے 14 برس اور لڑکے کی 18 برس مقرر کی گئی۔

1933۔ ہندوستانی فضائیہ کی تشکیل ہوئی۔

1933۔جرمنی نے یہودیوں کی تجارت کا بائیکاٹ کیا اور ان کے بنک کھاتے ضبط کئے۔

1935۔ ریزرو بینک آٖ انڈیا (آربی آٗی) کا قیام عمل میں آیا۔

1936۔ بہار سے علیحدہ اڑیسہ کو نئی ریاست کا درجہ ملا۔

1937۔ہندستانی صوبوں کے انتظام سے متعلق قانون عمل میں آیا تھا۔

1944۔اتحادی ممالک نے بلگریڈ سے نازی جرمنی پر بمباری کی لیکن 1100 مقامی لوگوں کے علاوہ 200 جرمن فوجی بھی مارے گئے۔

1945۔امریکہ نے اسی روز پچاس ہزار فوجوں کے ساتھ جاپان کے اوکی ناوا جزیرہ پر حملہ کیا۔

1948۔سابق سوویت یونین ذریعہ مغربی برلن کی ناکہ بندی شروع کی گئی۔

1954۔ سبروتو مکھرجی فضائیہ کے پہلے ہندوستانی سربراہ مقرر ہوئے۔

1956۔ کمپنی قانون نافذہوا۔

1957۔نیا پیسہ چلن میں آیا۔

1960۔امریکہ نے موسم سے متعلق تصویریں بھیجنے والا پہلا سیارہ فضا میں بھیجا۔

1960۔جنوبی افریقہ نے افریقن نیشنل کانگریس پر پابندی لگائی۔

1962۔ناپ تول کا میٹرک طریقہ عمل میں آیا تھا۔

1964۔برازیل میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا۔

1969۔تارا پور میں قائم پہلے ایٹمی توانائی مرکز میں پیداوار شروع ہوئی تھی۔

1976۔ٹیلی ویژن کے لئے الگ کارپویشن قائم کیا گیا۔

1987۔انڈین اسٹنڈرڈانسٹی ٹیوٹ کا نام بدل کر انڈین اسٹنڈرڈانسٹی ٹیوٹ بیورو رکھا گیا۔

1990۔گولڈ کنٹرول آرڈر ہٹایا گیا۔

1991۔ہندوستان کی آٹھویں پنج سالہ منصوبہ بندی پروگرام شروع ہوا۔

1997۔پاکستانی پارلیمنٹ نے آئین میں ترمیم کرکے صدر کے اختیارات میں وسیع کٹوتی کی۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w