مشرق وسطیٰ

لڑاکوں کو ایمبولنسوں میں مصر بھیجنے حماس کی کوشش

حماس نے ایمبولنسوں میں اپنے لڑاکوں کو چوری چھپے غزہ سے باہر بھیجنے کی کوشش کی۔ ان ایمبولنسوں میں بیسیوں زخمی فلسطینیوں کو جاریہ ہفتہ کے اوائل میں مصر منتقل کیا جارہا تھا۔

تل ابیب: حماس نے ایمبولنسوں میں اپنے لڑاکوں کو چوری چھپے غزہ سے باہر بھیجنے کی کوشش کی۔ ان ایمبولنسوں میں بیسیوں زخمی فلسطینیوں کو جاریہ ہفتہ کے اوائل میں مصر منتقل کیا جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں
150طلبا، مڈڈے میل کھانے کے بعد بیمار
مصر اور عرب لیگ نے بین الاقوامی عدالت کی اڈوائزری کا خیرمقدم کیا
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی

بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا کہ حماس نے شدید زخمیوں کی ایک فہرست تیار کی تھی جنہیں وہ علاج کے لئے غزہ سے باہر مصر بھیجنا چاہتی تھی۔

انہیں ہزاروں بیرونی شہریوں کے ساتھ غزہ سے نکالنے کا منصوبہ تھا۔ بعدازاں مصر اور امریکہ نے اس فہرست کی تنقیح کی جس سے پتہ چلا کہ ایک تہائی نام حماس کے لڑاکوں کے ہیں۔ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ اس ساری فہرست کو مسترد کردیا گیا اور آخرکار ایمبولنسوں کے ذریعہ جن76 زخمی فلسطینیوں کا غزہ سے تخلیہ کرایا گیا ان میں سے کوئی بھی حماس گروپ کا رکن نہیں تھا۔

اسی دوران 2 سینئر اسرائیلی عہدیداروں نے ٹائمس آف اسرائیل کو بتایا کہ جاریہ ہفتہ کے اوائل میں اسرائیلی انسپکٹرس نے کئی آکسیجن کنسنٹریٹرس برآمد کئے جو غزہ میں مسلح گروپس کی سرنگوں کو آکسیجن کی فراہمی کے لئے رکھے گئے تھے۔

a3w
a3w