تاریخ کے جھروکوں سے۔ 10 اپریل کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 10 اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 10 اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
879۔ لوئی سوئم فرانس کے حکمراں بنے۔
1656۔ ڈچ جہازی بیڑے نے کولمبو پر قبضہ کیا۔
1866۔ہینری بیردھ نے نیویارک شہر میں جانوروں کے لئے امریکن سوسائٹی قائم کیا۔
1847۔ صحافت کے میدان میں نئے ریکارڈ قائم کرنے والے اخبار ’نیویارک ورلڈ‘کے بانی جوزف پولٹزر کی پیدائش ہوئی۔
1875۔سوامی دیانند سرسوتی نے آریہ سماج کی بنیاد ڈالی۔
1880۔ مشہور ایڈیٹر، صحافی، سماجی کارکن اور اعتدال پسند لیڈر سی وائی چنتامنی کی پیدائش ہوئی۔
1887۔ صدر ابراہیم لنکن کو اسپرنگ فیلڈ کے الینوئس میں ان کی بیوی کے ساتھ دوبارہ سے دفن کیا گیا۔
1889۔رام چندرن چٹرجی غبارے کی مدد سے آسمان میں اڑنے والے پہلے ہندوستانی بنے۔
1912۔ٹائٹینک جہازاپنے پہلے اور آخری سفر پر انگلینڈ سے امریکہ کیلئے روانہ ہوا، کچھ دنوں بعد ہی بیچ سمندر میں حادثہ کے
شکار ہوجانے سے اس میں سوار کل تین ہزار 547 مسافروں میں سےنصف سے زائد مارے گئے۔
1938۔آسٹریلیا جرمنی کی ریاست بنا۔
1944۔دوسری جنگ عظیم میں سوویت فوجوں نے یوکرین کے اوڈیسا شہر کو نازی جرمنی سے آزاد کروایا۔
1945۔ امریکی فوجیوں نے جرمنی کے میکن والڈ میں نازی اذیت رسانی والے کیمپ کو ختم کیا۔
1939۔ہنگری دنیا کے مختلف ممالک کی تنظیم ’لیگ آف نیشن‘سے باہر ہوا۔ ایک برس بعد ہی وہ ہٹلر۔ موسیلینی حامی ملکوں کے
گروپ میں شامل ہوگیا۔
1951۔ تھیئٹر اور ٹیلی ویژن اداکارہ روہینی ہتنگڑی کی پنے میں پیدائش ہوئی۔
1960۔ پہلا موسمی سیٹلائٹ (ٹائرس۔ایک) کاتجربہ کیا گیا۔
1964۔ہندستانی کمیونسٹ پارٹی آپسی تنازعہ کی وجہ سے دو حصوں میں تقسیم ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک نئی پارٹی
مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کا قیام عمل میں آیا۔
1965۔وسطی مغربی امریکہ میں سمندری طوفا ن کے نتیجہ میں 272 لوگ ہلاک اور 5000 مجروح ہوئے۔
1968۔ امریکہ کے صدر جانسن نے 1968 سول رائٹ ایکٹ پر دستخط کئے۔
1970۔ امریکہ نے چاند مہم کے لئے اپولوں 13 پروگرام شروع کیا۔
1977۔ ادیب فرنیشور ناتھ رینو کا پنے میں جنم ہوا۔
1979۔یوگانڈا کے فوجی تاناشاہ ایدی امین کو اقتدار سے بے دخل کردیا گیا۔امین کے دور اقتدار میںیوگانڈا لاکھوں شہری مارے
گئے تھے جبکہ ہندوستانی اور پاکستانی شہریوں کو ملک سے نکال دیا گیا تھا۔
1984۔خلائی گاڑی ٹی۔11 کی زمین پر واپسی۔
1984۔ چین نے ویتنام پر حملہ کیا۔
1993۔مشہور مجاہد آزادی اور مورخ لکشمن راوو مادھو بھڑے کا انتقال ہوا۔
1999۔ہندوستان نے درمیانی دور تک مار کرنے والے اگنی میزائل۔2 کا تجربہ کیا۔
2003 – پاکستان نے 12 ویں بار شارجہ کپ جیتا۔
2007 – الجزائر کے دارالحکومت میں دو بم دھماکے سے 33 افراد ہلاک اور 222 افراد زخمی ہوئے۔
2008 – سویڈن میں سائنسدانوں نے آٹھ ہزار سالہ درخت دریافت کیا۔
2011 – بیلاروس کے منسک میٹرو بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 200 دیگر زخمی ہوئے۔
2011۔ ہند نژاد امریکی ادیب چھنپا لاہیری کو ان کی پہلی تخلیق’انٹرپریٹر آف ملیٹیدز‘ کے لئے پولٹزر ایوارڈ سے نوازا گیا۔