بین الاقوامی

رئیسی نے مسلم ممالک سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی

تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں متحد اور مربوط محاذ بنائیں۔

تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں متحد اور مربوط محاذ بنائیں۔

متعلقہ خبریں
ایک شخص نے سوتیلے بھائیوں اور خاندان کے 12ارکان کو ہلاک کردیا
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ
’ایران اور پاکستان کو کوئی اور لڑارہا ہے‘
وزیر خارجہ ملایشیا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت کی وکالت کریں گے

ایران کے صدارتی دفتر کی ویب سائٹ پر پوسٹ کئے گئے ایک بیان کے مطابق مسٹر رئیسی نے اتوار کے روز الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبون کے ساتھ فون پر بات کی اور کہا کہ ایران اور الجزائر کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور بالخصوص مسئلہ فلسطین اور تحفظ کے حوالے سے قریبی تعلقات ہیں۔

فلسطینیوں کے حقوق کے بارے میں لیکن ایک مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔

وہیں مسٹر عبدالمجید نے اس دوران کہا کہ انہیں امید ہے کہ مسلم ریاستوں کے درمیان تعاون کے ذریعے فلسطین کو اسرائیلیوں سے ’’آزاد‘‘ ہو جائے گا۔

دونوں لیڈروں کے درمیان یہ بات چیت گذشتہ ہفتے لبنان کے ساتھ اسرائیل کی سرحدوں اور غزہ پٹی کے فلسطینی علاقوں میں کشیدگی میں اضافے کے بعد ہوئی ہے۔

جنوبی لبنان اور غزہ میں عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر راکٹ داغے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل نے فضائی حملوں کا جواب دیا۔

اسرائیل -فلسطین تنازعہ کا ایک فلیش پوائنٹ مقدس مقام ، یروشلم میں الاقصیٰ مسجد کے احاطے میں پچھلے ہفتے کے شروع میں اسرائیل کے حملے کے بعد تازہ ترین دور میں اضافہ ہوا۔

اسرائیلی پولیس کی درجنوں فلسطینی نمازیوں سے جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی پولیس نے کہا کہ ’’کئی قانون شکنی کرنے والے نوجوانوں‘‘ نے ’’فسادات بھڑکانے کے لیے‘‘ مسجد اقصیٰ کے اندر خود کوقید کرنے کی کوشش کی۔

ذریعہ
یو این آئی