مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 20 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندستانی اور عالمی تاریخ میں 20 اکتوبر کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔

حیدرآباد: ہندستانی اور عالمی تاریخ میں 20 اکتوبر کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1568۔ مغل بادشاہ اکبر نے چتورگڑھ پر حملہ کیا۔

1740۔ ماریا تھریسا آسٹریا، ہنگری ار بوہیمیا کی حکمراں بنیں۔

1774۔ کلکتہ (کولکاتہ) ہندستان کی راجدھانی بنا۔

1820۔ اسپین نے فلوریڈا کا کچھ حصہ امریکہ کو 50 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا۔

1822۔ لندن سنڈے ٹائمس کا پہلے شمارہ کی اشاعت ہوئی۔

1880۔ ایمسٹرڈم اوپن یونیورسٹی کا قیام ۔

1904۔ چلی اور بولیویا نے امن اور دوستانہ معاہدے پر دستخط کئے۔

1905۔ روس میں 11 روز تک چلنے والی تاریخی ہڑتال کا آغاز ہوا۔

1926۔ کیوبا میں آئے زبردست طوفان سے 600 افراد لقمہ اجل بنے۔

1930۔ ہندستان میں ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس لیلا سیٹھ کی پیدائش ہوئی۔

1944۔ امریکہ کے اوہیو صوبہ کےکلیولینڈ میں سیال گیس ٹینک میں ہوئے دھماکے سے 135 افراد ہلاک اور 3،600 بے گھر ہوئے۔

1947۔ امریکہ اور پاکستان نے پہلی مرتبہ سفارتی تعلقات قائم کئے۔

1962۔ چین نے ہندستان پر حملہ کیا اور اروناچل پردیش کے راستے ہندستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

1970۔ سید برے نے صومالیہ کو سوشلسٹ ریاست قرار دیا۔

1973۔ برطانیہ کی مہارانی ایلزبتھ دوئم نے سڈنی اوپیرا ہاؤس کا افتتاح کیا۔

1991۔ ہندستان کے اترکاشی میں آئے 6.8 شدت کے زلزلے سے 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

2011۔ لیبیا پر چالیس برسوں تک حکومت کرنے والے تاناشاہ معمر قذافی خانہ جنگی میں مارے گئے۔

2013۔ سوڈان کے جونگلئی میں مویشی اسمگلروں نے 78 افراد کا قتل کیا۔