مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 9 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندستانی اور عالمی تاریخ میں 9اکتوبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

حیدرآباد: ہندستانی اور عالمی تاریخ میں 9اکتوبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1776۔ امریکی پارلیمنٹ نے سرکاری طورپر ملک کا نام ’یونائیٹڈ کولونیز‘سے تبدیل کرکے ’یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ‘کیا۔

1876۔ پہلی بار ٹیلی فون پر ’آوٹ ڈور وائر‘کے ذریعہ دو طرفہ بات چیت ہوئی۔ یہ بات چیت بوسٹن میں مقیم بیل اور کیمبرج میں مقیم واٹسن کے مابین ہوئی۔

1877۔ مشہور مجاہد آزادی ، سماجی مصلح اور سیاسی کارکن پنڈت گوپ بندھو داس کا پوری (اڑیسہ) میں جنم ہوا ۔

1920۔ علی گڑھ کا اینگلو اورینٹل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تبدیل ہوا۔

1931۔ ہندوستانی فضائیہ کا قیام عمل میں آیا۔

1949۔ ہندوستانی فوج کی معاون یونٹ ٹیریٹوریل آرمی کا قیام عمل میں آیا۔

1945۔ معروف سرود نواز امجد علی خان کی پیدائش ہوئی۔

1954۔ افریقی ملک الجیریا میں زلزلہ سے 1400افراد کی موت ہوئی۔

1957۔ برطانیہ نے مارا لنگا، آسٹریلیا میں اپنا نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1962۔ افریقی ملک یوگانڈا جمہوریہ بنا۔

1963۔ فرانس کی فضائیہ کو پہلا نیوکلیائی ہتھیار ملا۔

1963۔ کیوبا اور ہیتی 147فلورا148 طوفان کے قہر سے 6000 افراد مارے گئے۔

1967۔ ارجنٹینا کے معروف مارکسی انقلابی چے گوئیرا کا قتل ہوا۔

1970۔ بھابھا نیوکلیائی ریسرچ سینئر نے یورینیم 235 کی پیداوار شروع کی۔

1971۔ سوویت یونین نے قزاخستان کے شمال مشرقی حصے سیمیسپال رنسک میں اپنا کامیاب نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1976۔ بمبئی اور لندن کے درمیان بین الاقوامی ٹیلیفون سروس کا آغاز ہوا۔

1997۔ اٹلی کے اداکار اور مصنف ڈاریو فو کو ادب کا نوبل انعام دیا گیا۔

1998۔ پاکستان کی نیشنل اسمبلی نے اسلامی شریعت قانون ملک کے اعل قانون کے طورپر منظور کیا۔

2002۔ سال 2002کو فزکس کانوبل انعام امریکہ کے ریمنڈ ڈیوس اور جاپان کے کوشیبا کو مشترکہ طورپر دینے کا اعلان کیا گیا۔

2005۔ یوروپی سیٹلائٹ ’کرائسیٹ‘کی لانچنگ ناکام رہی۔

2006۔ گوگل نے یو ٹیوب کے حصول کا اعلان کیا۔

2006۔ ہندستانی سیاستدا ں کانشی رام کاانتقال ہوا۔

2007۔ چین نے ہندستان پر معاہدہ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

2012۔ عراق میں بم حملے میں 100سے زائد افراد کی موت، 350دیگر زخمی ہوئے۔

2012۔ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی تشہیر میں اہم کردار ادا کرنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ کو اسکول جاتے وقت طالبان نے گولی ماری۔

2014۔ بچوں اور نوجوانوں کو دبانے کے خلاف اور تمام کو تعلیم کے حق کے لئے جدوجہد کرنے والے ہندستانی سماجی خدمت گار کیلاش ستیارتھی کے ساتھ ملالہ کو مشترکہ طورپر نوبل امن انعام دیا گیا۔ ملالا محض 17 برس کی عمر میں نوبل انعام لینے والی دنیا کی سب سے کم عمر لڑکی بنی۔