شمالی بھارت

مفرور ٹی ایم سی قائد شیخ شاہجہاں 17 کاروں کا مالک

ترنمول کانگریس کا مفرور قائد شیخ شاہجاں جو ای ڈی اور سی اے پی ایف عملہ پر حملہ کرانے کا منصوبہ ساز سمجھا جاتا ہے بھاری ا ثاثوں کا مالک ہے۔

کولکتہ: ترنمول کانگریس کا مفرور قائد شیخ شاہجاں جو ای ڈی اور سی اے پی ایف عملہ پر حملہ کرانے کا منصوبہ ساز سمجھا جاتا ہے بھاری ا ثاثوں کا مالک ہے۔

متعلقہ خبریں
مغربی بنگال میں ترنمول قائد پر دن دھاڑے قاتلانہ حملہ
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں
کیاممتا بنرجی بھی رام مندر کے افتتاح میں شرکت نہیں کریں گی؟

اس نے 2023 کے مغربی بنگال پنچایت الیکشن کے جو حلفنامہ داخل کیا اس کی رو سے وہ 17 گاڑیوں 2.5 کروڑ کے طلائی زیورات اور 4 کروڑ کی 14 ایکر اراضی کامالک ہے۔

اس کے علاوہ اس کے نام پر ایک کروڑ92 لاکھ کے بینک ڈپازٹ بھی ہیں۔ حلنفامہ میں شاہجہاں نے اپنا پروفیشن (پیشہ) بزنس لکھا ہے۔

کالم میں اس نے بزنس کی نوعیت نہیں بتائی۔ تعلیمی قابلیت کے خانہ میں کچھ بھی درج نہیں ہے۔ ای ڈی عہدیداروں کی تاہم رائے ہے کہ شاہجہاں کے حلفنامہ میں اثاثے گھٹاکر دکھائے گئے ہیں۔

اپنے علاقہ میں اس کی جان پہچان راشن شاپ ڈیلرکی ہے لیکن کئی دیگر کاروبار اس کے کنٹرول میں ہیں۔ جنوبی کولکتہ کے ایک مسلم اکثریتی علاقہ میں ایک لکژری فلیٹ بھی اس کے نام پر درج ہے۔