حیدرآباد

فیوچر سٹی کو عالمی معیار کے شہر کے طور پر ترقی دی جائے گی:وزیرآئی ٹی تلنگانہ

حکومت نے پائیدار ترقی کے نشانہ کے تحت ''فیوچر سٹی'' کے نام سے ایک خصوصی شہر تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی سریدھربابونے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں حیدرآباد کو ایک منصوبہ بند شہر کے طور پر ترقی دی جائے گی۔ قانون ساز کونسل میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمس آباد ایئرپورٹ اور آؤٹر رنگ روڈ کے اطراف تیزی سے شہری ترقی ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میڈیا ایکریڈیشن کے نئے قواعد کی اجرائی خوش آئند،تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کی تاریخ ساز کامیابی
حیدرآباد میں طلبہ کا بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف مارچ، معافی یا استعفے کا مطالبہ
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

 حکومت نے پائیدار ترقی کے نشانہ کے تحت ”فیوچر سٹی” کے نام سے ایک خصوصی شہر تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد، سکندرآباد اور سائبرآباد کی طرح، رنگا ریڈی ضلع کے 7 منڈلوں میں 56 ریونیو دیہاتوں کے حدود میں 770 مربع کلومیٹر کے رقبہ پر اس فیوچر سٹی کو عالمی معیار کے شہر کے طور پر ترقی دی جائے گی۔

 اس مقصد کے لیے ”فیوچر سٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی” قائم کی گئی ہے۔ یہ شہر صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معیشت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔