یوروپ

گیبریل اٹال‘ فرانس کے سب سے کم عمر ہم جنس پرست وزیراعظم

میکرون 2017میں فرانس کے سب سے کم عمر صدر بنے تھے۔ گیبریل اٹال آئندہ چند دنوں میں نئی حکومت بنائیں گے۔ میکرون اس نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔

پیرس: گیبریل اٹال منگل کے دن فرانس کے سب سے کم عمر وزیراعظم نامزد ہوئے۔ صدر ایمانول میکرون دایاں بازو سے بڑھتے سیاسی دباؤ کے بیچ اپنی مابقی میعاد کے لئے تازہ شروعات چاہتے ہیں۔ میکرون کے دفتر نے 34 سالہ اٹال کے تقرر کا اعلان کیا۔ وہ حکومت کے ترجمان اور وزیر تعلیم کی حیثیت سے نمایاں ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں
محکمہ پولیس میں تقررات کا عمل آخری مرحلہ میں داخل
پیرالمپکس گیمز 2024 کا شاندار افتتاح
مودی فرانس کا دورہ کریں گے
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
فرانسیسی صدر کی ایٹ ہوم تقریب میں شرکت

 وہ فرانس کے پہلے ”اوپنلی گے“ وزیراعظم ہیں یعنی وہ اپنے ہم جنس پرست ہونے کو چھپاتے نہیں۔ میکرون 2017میں فرانس کے سب سے کم عمر صدر بنے تھے۔ گیبریل اٹال آئندہ چند دنوں میں نئی حکومت بنائیں گے۔ میکرون اس نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔

 گیبریل اٹال نے ستمبر میں کلاس رومس میں گاؤنس پر امتناع کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لڑکیوں کا یہ لباس (برقعہ) سیکولرازم کے منافی ہے۔