آندھراپردیش

گگن یان ٹیسٹ فلائٹ کا انجن صرف5 سکینڈ قبل چالو ہونے میں ناکام ہوگیا تھا

مؤخر ہونے کے بعد مشن کنٹرول سینٹر کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خودکار لانچنگ کی ترتیب طے کی گئی تھی لیکن لفٹ آف کی کوشش آج کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

سری ہری کوٹہ: بغیر پائلٹ کے گگن یان مشن کی پہلی تجرباتی پرواز یہاں کے شار رینج میں ٹیک آف سے صرف پانچ سیکنڈ پہلے انجن چالو نہ ہونے سے مؤخر کردی گئی۔ اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر سومانتھ ایس نے کہا کہ فلائٹ کا انجن چالو نہیں ہو سکا، اس گڑبڑی کو دور کرنے کے بعد جلد ہی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

لانچ مؤخر ہونے کے بعد مشن کنٹرول سینٹر کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خودکار لانچنگ کی ترتیب طے کی گئی تھی لیکن لفٹ آف کی کوشش آج کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ خودکار لانچ کی ترتیب معمول پر تھی، لیکن انجن میںاگنیشن نہیں ہوسکا، تاہم، لانچ وہیکل محفوظ ہے”۔

انہوں نے کہا، "ہم لانچ وہیکل کے پاس پہنچیں گے اور انجن کے اگنیشن نہ ہونے کے بارے میں مطالعہ کریں گے۔” ڈاکٹر سومناتھ نے کہا کہ "ہم اس گڑبڑی کو دور کرنے کے بعد جلد ہی دوبارہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ "لانچ کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے اور بہت جلد نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا”۔