حیدرآباد

گنیش فیسٹیول: پنڈالوں کے لئے حیدرآباد پولیس کے رہنمایانہ خطوط جاری

درخواستوں کے ادخال کے عمل کو آسان بنانے کیلئے محکمہ پولیس نے آن لائن درخواستوں کا نظام شروع کیا ہے۔

حیدرآباد: گنیش فیسٹیول کا آغاز18ستمبر سے ہوگا۔ اس سلسلہ میں حیدرآباد سٹی پولیس نے گنیش کے پنڈال لگانے اورگنیش وسرجن جلوس میں حصہ لینے کا منصوبہ بنانے والوں کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
ٹاسک فورس ساؤتھ زون میں ”معمول“ کی وصولی کا ایک دوسرے پر الزام۔ فرضی شکایت پر کانسٹبل معطل
اسپیشل پولیس آفیسرس کے تقررات
پرانے شہر میں پولیس کا فلیگ مارچ
کنیڈا کے وفد کی پولیس کمشنر سی وی آنند سے ملاقات

حیدرآباد پولیس نے گنیش پنڈال لگانے میں دلچسپی رکھنے والوں سے خواہش کی ہے کہ وہ 14ستمبر یا اس سے پہلے مقامی پولیس اسٹیشن سے اجازت لینے کے لئے درخواست داخل کریں۔

درخواستوں کے ادخال کے عمل کو آسان بنانے کیلئے محکمہ پولیس نے آن لائن درخواستوں کا نظام شروع کیا ہے۔

آن لائن درخواستوں کے نظام کے علاوہ طبع شدہ درخواست فارمس بھی شہر کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں دستیاب رہیں گے۔