بچیوں کو فحش فلم دکھاکر زیادتی کی کوشش، ایک باپ کی شرمناک حرکت

خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر دنیش نے موبائل فون پر 10 اور 6 سال کی بیٹیوں کو فحش فلمیں دکھائیں اور کئی بار ان کی عصمت دری کی کوشش بھی کی۔ جب بھی وہ احتجاج کرتی ہے تو وہ اسے مارتا تھا۔

جند: ہریانہ کے جگادھری میں ایک شخص نے موبائل فون پر فحش فلم دکھا کر اپنی معصوم بیٹیوں کی عصمت ریزی کرنے کی کوشش کی اور جب اس کی اہلیہ نے احتجاج کیا تو ملزم کی جانب سے اپنی اہلیہ کے مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ملزم کی اہلیہ نے اس حرکت پر اعتراض کیا تو ملزم نے اس پر تشدد کیا۔ معصوم بچیوں کی ماں کی شکایت پر صدر تھانہ سفیدون پولیس نے ان کے والد کے خلاف حملہ، عصمت ریزی کی کوشش، فحش فعل سمیت مختلف دفعات کے تحت زیرو ایف آئی آر درج کرکے اسے جگادھری پولیس اسٹیشن بھیج دیا ہے۔

پولیس کو دی گئی شکایت میں صدر تھانہ سفیدون علاقہ کی ایک خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی تقریباً 11 سال قبل جگادھری کے رہنے والے دنیش کے ساتھ ہوئی تھی جس سے اس کی تین لڑکیاں تھیں۔ بڑی کی عمر 10 سال، چھوٹی کی عمر چھ سال اور سب سے چھوٹی بیٹی پانچ سال کی ہے۔

خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر دنیش نے موبائل فون پر 10 اور 6 سال کی بیٹیوں کو فحش فلمیں دکھائیں اور کئی بار ان کی عصمت دری کی کوشش بھی کی۔ جب بھی وہ احتجاج کرتی ہے تو وہ اسے مارتا تھا۔ بدنامی کے خوف سے اس نے اپنے شوہر کی حرکتوں کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ 12 ستمبر کو جب ملزم نے بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو اس نے احتجاج کیا تو ملزم نے اس پر حملہ کیا۔ اس کے بعد وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ سفیدون کے گاؤں میں اپنے ماموں کے گھر چلی گئی اور مائکے میں اپنے شوہر کی کرتوتوں سے آگاہ کیا۔

صدر پولس تھانہ سفیدون پولیس نے خاتون کی شکایت پر دنیش کے خلاف عصمت دری کی کوشش سمیت مختلف دفعات کے تحت زیرو ایف آئی آر درج کرکے اسے جگادھری پولیس اسٹیشن بھیج دیا ہے۔

صدر پولس تھانہ سفیدون کے تفتیشی افسر راجیش نے بتایا کہ خاتون نے ایک شکایتی تحریر دی تھی جس میں اپنے شوہر پراپنی بیٹیوں کے ساتھ عصمت دری کرنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا تھا۔ جگادھری تھانہ ہونے کی وجہ سے وہاں زیرو ایف آئی آر بھیجی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button