حیدرآباد

تلنگانہ میں گنیش وسرجن جمعہ کی شام تک جاری رہے گا

حسین ساگر کے آس پاس پانچ مقامات پر تقریباً 70-80 ہزار گنیش مورتیوں کا وسرجن کیا گیا ہے۔ بقیہ 5-10 ہزار مورتیوں کا آج شام تک وسرجن ہونے کی امید ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں جمعرات کی صبح شروع ہونے والی گنیش شوبھا یاترا (وسرجن جلوس) جمعہ کی شام تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اب تک ریاست میں گنیش شوبھا یاترا پرامن طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ یہاں حسین ساگر کے آس پاس پانچ مقامات پر تقریباً 70-80 ہزار گنیش مورتیوں کا وسرجن کیا گیا ہے۔ بقیہ 5-10 ہزار مورتیوں کا آج شام تک وسرجن ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ممکنہ ٹریفک بھیڑ کے پیش نظر وسرجن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ تلنگانہ میں گنیش وسرجن کی تقریبات کے ہموار اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ۔

اقدامات کا معائنہ کرنے کے لیے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی، وزیر سرینواس یادو، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) انجنی کمار اور حیدرآباد کے پولیس کمشنر سی وی آنند کی قیادت میں ایک ٹیم نے جمعرات کو فضائی سروے کیا۔

گنیش وسرجن پروگرام کی نگرانی کے لیے تقریباً 40000 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جس میں حیدرآباد پولیس کمشنر کے دفتر میں تقریباً 25694 سیکورٹی اہلکار اور سائبرآباد پولیس کمشنر کے دفتر اور راچکونڈہ پولیس کمشنر کے دفتر میں اضافی 13000 سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 20000 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس کمانڈ کنٹرول سینٹر سے گنیش وسرجن جلوس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔